کیمپس میں فلم حیدر کی شوٹنگ کیخلاف کشمیر یونیورسٹی طلبا کا زبردست احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

کیمپس میں فلم حیدر کی شوٹنگ کیخلاف کشمیر یونیورسٹی طلبا کا زبردست احتجاج

کشمیریونیورسٹی کے طلبانے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس میں فلم"حیدر"کی شوٹنگ کی اجازت دئیے جانے کے خلاف آج زبردست احتجاج کیااورجماعتوں کابائیکاٹ کیا۔یہاں یہ یذکرہ مناسب ہوگاکہ ویالی سٹیزن کونسل(وی سی سی)نے مطالبہ کیاتھاکہ اس ریاست میں کسی بھی فلم کی شوٹنگ پرامتناع عائدکیاجائے تاآنکہ فلم سازان،شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے فلم کے موضوع کاانکشاف نہ کریں۔تاہم پروڈیوسروشال بھردواج نے کہاکہ"ہم نے کشمیریونیورسٹی میں فلم حیدرکے بعض مناظرکی شوٹنگ کاخیال ترک کردیاہے"موصولہ اطلاعات میں کہاگیاکہ کشمیریونیورسٹی کے طلبانے فلم حیدرکی شوٹنگ کے لئے یونیورسٹی میں قومی پرچم لہرائے جانے پراعتراض کیا۔تاہم طلباکے اس احتجاج کے بعد یہ چم ہٹادیاگیا۔احتجاج طلبانے یونیورسٹی نظم ونسق کے خلاف نعرے لگائے اورحکام پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ان حکام نے یہ جانے بغیرکہ کیاشوٹنگ کی جانے والی ہے،شوٹنگ کی اجازت دے دی۔فلم یونٹ نے کہاکہ سین کے لئے قومی لہرایاجاناضروری نہیں تھا۔فلم یونٹ،وشال بھردواج(پروڈکشنز)کے پرچم تلے گذشتہ تقریباایک ماہ سے وادی کشمیرمیں ہے اورمختلف مقامات بشمول جنوبی کشمیرفلم حیدر کے مناظرکی شوٹنگ کی گئی۔بھردواج نے کہاکہ اس فلم میں کشمیرکے عوام کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے تاہم ویالی سٹیزن کونسل کے جنرل سکریٹری امدادساقی نے کہاکہ بعض فلم ساز،ملک کے دیگرحصوں سے آتے ہیں،شوٹنگ کرتے ہیں اوربعدمیں اپنی فلموں میں کشمیرکے نوجوانوں کودہشت گردوں طورپرپیش کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ جب تک فلم سازان،اپنی فلم کے مشمولات کاانکشاف نہ کریں،کشمیرمیں فلموں کی شوٹنگ پرفوری امتناع عائدکردیاجائے تاکہ شوٹنگ کے غلط استعمال کوروکاجائے۔ساقی نے کہاکہ"اگرحکام،فلم سازوں کو،کشمیری نوجوانوں کودہشت گردوں کے طورپرپیش کرنے سے روکنے میں ناکام ہوجائیں توہم احتجاج شروع کرنے پرمجبور ہوسکتے ہیں"۔

Shahid Kapoor's Haider face protests in Kashmir, shooting stopped

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں