ارپ پتیوں کے لحاظ سے ہندوستان کو دنیا بھر میں چھٹا مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

ارپ پتیوں کے لحاظ سے ہندوستان کو دنیا بھر میں چھٹا مقام

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں فرانس ، سعودی عرب ، سوئز ر لینڈ اور ہانگ کانگ کے مقابلہ میں ارب پتی افراد کی زائد تعدا د ہے جبکہ دنیا بھر میں ارب پتیوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کا اقتصادی دارالحکومت ممبئی 30ارب پتیوں کے ساتھ عالمی سطح پر ٹاپ 5ارب پتی شہروں میں شامل ہے۔ اس فہرست میں نیو یارک سر فہرست ہے جہاں 96ارب پتی افراد ہیں۔ ہانگ کانگ ، ماسکو، اور لندن بھی بالترتیب 75،74،اور67، ارب پتی افراد کے ساتھ ٹاپ 5شہروں میں شامل ہیں۔ بہر حال اگرچہ جولائی 2012اور جون 2013کے دوران ہندوستان میں ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تاہم اس کے باوجود یہ ملک ٹاپ 10میں چھٹے مقام پر ہے جیسا کہ ہندوستان میں مجموعی طور پر 103ارب پتی موجود ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ 515ارب پتیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ چین 157ارب پتیوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ جرمنی، برطانیہ اور روس با لترتیب 148، 135اور108تعداد کے ساتھ ٹاپ 5ممالک میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ارب پتی افراد کی تعداد میں 5.5فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ تعداد 103تک آگئی۔ 2013کے مطابق عالمی سطح پر 2170ارب پتی افراد موجود ہیں۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس معاملہ میں سب سے زیادہ تیز رفتار تعداد ایشیائی امیروں کی ہے۔ ویلتھ ایکس اور یو بی ایس بلینیر سینسس 2013کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں 2012سے 2013تک صرف ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 3.7فیصد سے 13فیصد تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ اس بات کا عکاس ہے کہ خطہ تیزی سے ترقی پا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا بین الاقوامی اقتصادی صورتحال کو تبدیل کر رہا ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ اگلے 5برس میں یہ خطہ شمالی امریکہ کے مد مقابل ہوگا۔ سروے میں امیر افراد کے عوامی اور نجی اداروں میں حصہ داری ، رہائشی اور سرمایہ کاری ، آرٹ کلکشن، ذاتی طیارے اور نقد وزر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

World's 6th largest number of billionaires in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں