ہندوستانی نژاد برطانوی افراد کی خدمات کی ستائش - کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

ہندوستانی نژاد برطانوی افراد کی خدمات کی ستائش - کیمرون

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی نژاد برطانوی افراد کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی فوج، عدلیہ اور سیاست میں ہندوستان سے زیادہ سے زیادہ افراد کو دیکھنے کے خواہا ں ہیں۔ یہاں 10ڈاوننگ اسٹریٹ میں جو ان کا دفتر اور رہائش گا ہ ہے، کل شب دیوالی کی تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کیمرون نے کہا کہ نوجوان ہندوستانی نژاد برطانوی ہمارے ملک میں کسی بھی شعبہ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں اور اعلی عہدوں پر پہنچ سکتے ہیں، ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ ہماری عدلیہ میں برطانوی ہندو اور ہندوستانی افراد بڑے عہدوں پر پہنچیں۔ اسی طرح ہم ہماری فوج اور سیاست میں بھی ہندوستانیوں کو اعلی مقام حاصل کرتا دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ کیمرون کے مطابق میں سمجھتا ہو ں کہ ہم نے حالیہ برسوں میں چند بڑے اقدامات کئے ہیں اور آج یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ اس تقریب میں شیلیش ورا ( جسٹس)آلوک شرما ایم پی ( وائس چیرمین آف کنز ر ویٹیو پارٹی ) پریتی پاٹل ایم پی اور کیتھ واز ایم پی ( چیرمین آف ہوم افیسر کمیٹی) جیسی شخصیتیں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب ہماری سیاست میں ہندوستانیوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہورہی ہے جبکہ میں نے پیر کو کہا تھا کہ میں دار العوام ، لارڈس اور حکومت میں زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو دیکھنے کا خواہاں ہوں۔ کیمرون نے جو بحیثیت وزیر اعظم 2برسوں میں تیسری مرتبہ آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات میں جس قدر ممکن ہو بہتری واقع ہونی چاہئے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اپنی تاریخ اور زبان میں اپنا مشترکہ حصہ رکھتے ہیں جبکہ یوروپ کے مقابلہ میں ہندوستان، برطانیہ میں زیادہ سرمایہ کاری کرتا ہے۔

UK PM David Cameron and his wife Samantha celebrated Diwali

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں