امریکی سینیٹ کمیٹی میں ڈرون حملوں کی نگرانی منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ڈرون حملوں کی نگرانی منظور

واشنگٹن
( رائٹر)
امریکی سینیٹ کی خفیہ امور کی کمیٹی نے ایک ایسی تجویز منظوری کرلی ہے جس کے تحت ڈروں حملوں کی عمومی اور داخلی سرکاری نگرانی کی جائے گی۔ اس تجویز کے مطابق ملک کے باہر یہ حملہ چاہے مشتبہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر کئے جارہے ہوں یا امریکی باشندوں کو، ایسے تمام حملوں کی نگرانی کی جائے گی۔ کمیٹی نے اسی ہفتہ اس تجویز کو منظوری دی۔ اسے اب قانونی حیثیت دی جائے گی پھر اس پر سینیٹ کی منظوری لی جائے گی۔ اس تجویز کے مطابق خفیہ ایجنسی کو یہ بتانا ہوگا کہ اس کے ڈرون حملوں میں کتنے افراد مارے گئے۔ ایسے حملوں میں زخمیوں کی تعداد بھی بتانی پڑے گی۔
U.S. Senate panel approves beefed-up oversight of drone attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں