آندھرا پردیش کو ایک ہزار کروڑ روپے پیشگی امداد وزیر اعظم کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

آندھرا پردیش کو ایک ہزار کروڑ روپے پیشگی امداد وزیر اعظم کا اعلان

وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے فائلین طوفان اور شدید بارش سے نقصانات کے تعلق سے فوری پیشگی مرکزی امدار ایک ہزار کروڑ (1000کروڑ) روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یہ اعلان اس وقت یا جب چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی ، وزراء اور قائدین نے ان سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور امدادی کاموں کے لیے فوری مرکزی امداد کی گذارش کی۔ چیف منسٹر نے مرکزی امداد کے اعلان پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے چیف منسٹر کو 1145کروڑ روپے مرکزی امداد جاری کرنے کا بھی تیقن دیاجو2009سے آندھرا پردیش کو دی جانے ہے، جو خشک سالی اور سیکلون سے متعلق ہے جس کو پہلے ہی منظوری دی گئی لیکن جاری نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم نے چیف منسٹر کو تیقن دیا کہ وہ تفصیلات کا جائزہ لے کر فوری جاری کریں گے۔ چیف منسٹڑ نے آج وزیر اعظم سے درخواست کی کہ فائلین طوفان اور حالیہ شدید بارش سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کے تعلق سے NDRFاصول کے مطابق 6,510,39کروڑ کی منظوری دیں اور ہنگامی پیشگی ایک ہزار کروڑ روپے امداد دی جائے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور انچارج امور آندھرا پردیش ڈگ وجئے سنگھ ، ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا، وزیر ٹرانسپورٹ و صدر پردیش کانگریس کمیٹی بوتسا،ستیہ نارائنا، مرکزی وزراء پلم راجو، چرنجیوی، پنابکالکشمی، ریاستی وزراء ، پارتھا سارتھی، جی سرینواس راؤ، شلیجہ ناتھ، ارکان پارلمنٹ سائی پرتاب، اے وینکٹ رام، رام ریڈی کے وی پی رام چندرراؤ اس موقع پر چیف منسٹر کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعظم کو چیف منسٹڑ نے بتا یا کہ 10اکتوبر سے 13اکتوبر تک فائلین سیکلون اور اس کے بعد شدید بارش سے آندھرا پردیش میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔

Rs. 1,000-crore advance aid for Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں