فلپائن میں طوفان ہیان کی تباہ کاریاں - 100 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

فلپائن میں طوفان ہیان کی تباہ کاریاں - 100 افراد ہلاک


منیلا
( اے پی )
وسطی فلپائن سے انتہائی خطرناک ترین طاقتور طوفان ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن کی نعشیں طوفان سے شدشدید ترین متاثر ہ ایک شہر کی شاہراؤں پر بکھری پڑی ہیں ۔ اس بات کا اظہار ایک سرکاری عہدیدار نے آج کیا ۔ فلپائن کی سیول ایویشن اتھاریٹی کے ڈپٹی ڈائر کٹر جنرل کیپٹن اینڈریوس نے بتا یا کہ لیٹے جزیرہ کے تاکلوبان شہر میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کل طوفان ہیان سے شدید متاثر ہوا تھا۔ اینڈریو نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو بتا یا کہ کاتلوبان میں ان کے عملہ نے انہیں اموات کی اطلاع دی ہے۔ وسطی علاقہ میں طوفان کی تباہ کاریوں کے ایک دن بعد برقی اور بیشتر مواصلاتی نظام معطل ہوگیا۔ انہوں نے بتا یا کہ موصولہ معلومات قابل اعتماد ہیں ۔ لگ بھگ 7لاکھ 50ہزار اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتا یا کہ ہیان میں مسلسل 235کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور تیز ہواؤں کی رفتار 275کلو میٹر فی گھنٹہ (170میل فی گھنٹہ ) اس وقت ہوئی تھیں جبکہ طوفان زمین سے ٹکرا تھا۔ اس لحاظ سے ہیان کا تقابل امریکہ کی چوتھے زمرہ کے طاقتور طوفان سے کیا جاسکتا ہے جو سر فہرست زمرہ پانچ کے قریب قریب ہوتا ہے۔ ان طوفانوں کو دنیا کے مختلف حصوں میں جداگانہ ناموں سے موسوم کیا جاتا ہے۔ فلپائن میں مواصلات کے منقطع ہونے کے نتیجے میں مہلوکین اور نقصانات کی مکمل حد کی جانکاری ناممکن ہوگئی ہے۔ سرکاری طور پر آج صبح تک چار افراد کو مہلوکین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں تالکوبان سے تازہ ترین معلومات حاصل ہوئیں ۔ جنوبی لیٹے کے گورنر روجر مرکاڈو نے بتا یا کہ طوفان سے مکانات کی چھتیں اڑگئی اور زمینی تودے کھسکنے کے نتیجے میں شاہراؤں پر رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں۔ گہرے بادل اور شدید بارش سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دن بھر تقریبا رات کی طرح تاریک ہوگیا ہے۔
Typhoon Haiyan: Hundreds feared dead in Philippines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں