ترکی - طلبا و طالبات کی ایک ساتھ رہائش کے بیان پر تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

ترکی - طلبا و طالبات کی ایک ساتھ رہائش کے بیان پر تنازعہ


انقرہ
( ایجنسیاں)
ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بلند آرنیچ نے اپنے ہی وزیر اعظم رجب طیب اردگان کو ان کے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا نشانہ بنا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ترکی میں طلبا و طالبات کا ایک ہی ہاسٹل میں رہنا مناسب نہیں اور ان کے الگ الگ قیام سے متعلق قواعد و ضوابط وضع کئے جائیں گے۔ بلند آرنیچ نے اس سے پہلے ان اخباری اطلاعات کی تردید کی تھی کہ وزیر اعظم نے حکمراں جماعت انصاف اور ترقی پارٹی کے اجلاس میں ایسی کوئی تجویز دی تھی لیکن جمعہ کو ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹریو میں انھوں نے کہا کہ ، اردگان نے غیر ضروری طور پر حکومت پر تنقید کے دروازے کھول دیے ہیں،۔ انھوں نے کہا، میں ایک دوست اور بھائی کی حیثیت سے وزیر اعظم سے کہوں گا کہ ان کی تقریر اور حکومتی ترجمان کی حیثیت سے میرے بیان میں واضح تضاد ہے لیکن میں اس تضاد کا ذمے دار نہیں ہوں، ۔ اس سے قبل اسی موسم گرما میں وزیر اعظم اردگان نے حکومت مخالف مظاہرین کو لٹیرا قرار دیا تھا اور ان کے خلاف پولیس کے سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ لیکن تب نائب وزیر اعظم بلند آرنیچ اور صدر عبداللہ گل نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی اور نائب وزیر اعظم کے خلاف کریک ڈاؤں کی مخالفت کی تھی اور نائب وزیر اعظم ہی نے مظاہرین کے نمائندوں کیساتھ مذاکرات کیے تھے اور انھیں مظاہرے ختم کرنے پرآمادہ کرلیا تھا۔ یہ تینوں قائدین اے کے کے بانی ہیں۔ بلند آڑنیچ نے اپنے انٹر ویو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے، ہم بھائی بھائی ہیں اور ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔ حکومت میں میرے ذمے داری صرف ایک وزیر کی حیثیت سے نہیں ہے کہ جس نے ایک عہدہ پر قبضہ کررکھا ہے۔ میں آرا اور خیالات کی نمائندگی کرتا
ہوں۔ اس جماعت کے ماضی، حال اور مستقبل کا نمائندہ ہوں اور سب مجھے اسی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
Turkey boys girls hostel students dispute

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں