مہلوک محسود کو شہید قرار دینا قرآنی تعلیمات کے مغائر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

مہلوک محسود کو شہید قرار دینا قرآنی تعلیمات کے مغائر


لاہور
( پی ٹی آئی)
پاکستان کی با اثر سنی اتحاد کونسل نے ایک ایسے وقت جبکہ اس ملک کے بعض سخت گیر سیاستداں، مقتول صدر طالبان حکیم اللہ محسود کو ، شہید قرار دے رہے ہیں ، ایک فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عمل قرآن حکیم کے مغائر ہے۔ ( سنی اتحاد کونسل، بریلوی مسلک کی 30جماعتوں کا مجموعہ ہے)۔ اس اتحاد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک استفسار پر صدر اتحاد صاحبزادہ حامد رضا نے فتوی جاری کیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ امریکی ڈرون حملہ میں ہلک محسود کو بعض پاکستانی قائدین نے شہید قرار دیا تھا۔ سخت گیر جماعت اسلامی کے قائدین نے محسود کو شہید قرار دیتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کے جاری کردہ فتوی میں کہا گیا ہے کہ محسود، ہزاروں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ ڈرون حملہ میں ہلاکت سے وہ اپنے گناہوں سے پاک نہیں ہوسکتا ۔ فتوی میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے بدترین نوعیت کی بربریت اور ظلم ہیں و نیز انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ان حملوں میں متعدد مردو خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈروں حملے بہر قیمت بند کئے جانے چاہئیں۔ فتوی میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے ارکان اپنے ہم خیال لوگوں کے سوا دیگر تمام افراد کو کافر اور قابل قتل یا واجب القتل سمجھتے ہیں۔ ایسا خیال خود قرآن اور سنت کی تعلیمات کے مغائر ہے۔ ٹی ٹی پی ، ملک کے دستور سے بھی لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دستور پاکستان کی تدوین میں ہر مکتب خیال کے علمااور اسکالرس کا رول رہا تھا۔ فتوی پر سنی اتحاد کونسل کے علما بورڈ کے صدر علامہ شریف رضوی کے اور بعض دیگر ارکان بورڈ کے دستخط ہیں۔
Pak fatwa denounces 'martyr' title for slain Taliban chief Mehsud

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں