ترکی سے سفیر کو واپس بلا لینے مصر کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

ترکی سے سفیر کو واپس بلا لینے مصر کا فیصلہ


قاہرہ
(رائٹر )
مصریوزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں متعین مصری سفیر کو ملک واپس بلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی نمائن گی کے درجے کوبھی گھٹایا جارہا ہے ۔ قاہرہ نے مصری دار الحکومت میں متعین ترک سفیر کو ملک میں \"ناپسند یدہ شخصیت \"قرار دئے جانے کے بعد انہیں ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد مصر کی سر زمین چھوڑدیں ۔ ترجمان کے مطابق ترکی سے سفیر کی واپسی اور سفارتی تعلقات کا درجہ کم کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے اس بیان کا رد عمل بتایا ہے کہ جس میں انہوں معزول سدر ڈاکٹر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ اپنے بیان میں اردگان نے \"رابعہ العدویہ \"کی چار انگلیوں پر مشتمل نشان کو بین الاقوامی سطح پر ظلم کے خلاف آواز قرار دیا تھا ۔ مصری حکومت نے اسی سال اگست میں رابعہ العدویہ کے مقام پر اخوان المسلمون کے دھرنے کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کیا تھا جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق وزخمی ہوئے تھے ۔ قاہرہ میں \"انقلاب \"کے بعد سے مسلسل مصر کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے ۔ \"مصر ، ترک عوام کا احترام کرتاہے اور دیانت داری سے سمجھتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی خرابی کا باعث انقرہ کے حالیہ بیانات ہیں ۔ \"مصر سے شائع ہونے والے موقر اخبار ,الاہرام،کے چیف ایڈیٹر اسامہ عبدالعزیز نے ,العربیہ،سے بات کرتے ہوئے کہ قاہرہ کاحالیہ فیصلہ توقع کے عین مطابق تھا ۔ انھوں نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ نبیل فھمی اور ترجمان وزارت خارجہ احمد المسلمانی نے ترک قیادت کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مصر کا شدید ردعمل پہنچایا تھا ۔
Egypt withdraws own ambassador, expels Turkish

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں