سنگاپور میں غیر قانونی اشتہارات کے خلاف مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-05

سنگاپور میں غیر قانونی اشتہارات کے خلاف مہم

سنگاپور میں ٹرین اسٹیشنوں پر ، سڑکوں کے کناروں، پلرس کے علاوہ لیمپ پوسٹس پر غیر قانونی اشتہارات کی روک تھام کے لئے اینٹی اسٹک پینٹ کا استعمال کیا جار ہاہے۔ لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی 2017تک جزیرہ کے 367مقامات پر استعمال کرنے سلوش کے حصول کے لئے ٹنڈر طلب کیا ہے۔ کیونکہ حکومت کو علم ہوا ہے کہ نہ چپکنے والا پینٹ اس مسئلہ کا موثر طور یکسوئی کے لیے بہتر رہے گا۔ اسٹیشنوں ، ستونوں اور لیمپ پوسٹس پر غیر قانونی طور پر اشتہار ات لگائے جاتے ہیں اور اس طرح کے غیر قانونی بل بورڈس کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی اس مقصد کے لئے اینٹی اسٹک پینٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ حکام نے سال 2009میں تجرباتی طور پر اینٹی اسٹک پینٹ کا استعمال کیا اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔ اس کے بعد 252مقامات پر اس کا استعمال کیا گیا۔ حکام نے کہا تھا کہ اس طرح کے عمل اور طریقہ کار سے ساللانہ 80,000ڈالرس کی بچت ہوسکے گی جوکہ اشتہارات کو نکالنے اور صاف کرنے لیے خرچ ہوتے ہیں ۔ تازہ ترین ٹنڈر سے کئی علاقوں کا احاطہ ہوسکے گا جہاں اس طرح کے اشتہارات لگائے جانے کی عام شکایت ہے۔ حکام نے 27نوٹس بورڈش کا بھی آغاز کیا ہے اور 2010سے سب اسٹیشنوں پر جہاں کہیں زیادہ پیدل چلنے والوں کی تعداد ہوتی ہے اس طرح کے بورڈس ہیں یہاں ایک دن A-5سائز کا اشتہار لگانے پر 50سینٹس ادا کرنے پڑتے ہیں۔ لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ علاقوں میں جہاں اس طرح کے نوٹس بورڈس ہیں اور چپکنے کو روکنے والا پینٹ استعمال کیا جارہا ہے غیر قانونی اشتہارات کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور اب اس طرح کے چند ہی اشتہارات رہ گئے ہیں۔ سڑکوں پر غیر قانونی طور پر اشتہارات لگانے کے خلاف باقاعدگی کے ساتھ اقدامات کئے گئے اور شعور بیدار کیا جارہا ہے۔ جنوری تا ستمبر غیر قانونی تشہیر اور اشتہارات آویزاں کرنے پر ٹرانسپورٹ ریگو لیٹر نے 248سینٹس جرمانے کئے جبکہ گذشتہ سال 454اور سال 2011میں 674سینٹس جرمانہ کیا گیا تھا۔

Singapore uses innovative anti-stick paint against illegal billboards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں