وزیر رابطہ کی کامیاب نمائندگی پر بیڑ کے بائے پاس کا دیرینہ مسئلہ حل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-05

وزیر رابطہ کی کامیاب نمائندگی پر بیڑ کے بائے پاس کا دیرینہ مسئلہ حل

وزیر رابطہ جئے دت شرساگر کی کامیاب نمائندگی سے بیڑ کے 'بائے پاس ' کا دیرینہ مسئلہ حل

کابینی وزیر برائے تعمیرات عامہ (منصوبہ جات ) حکومت مہاراشٹر اور بیڑ ضلع کے وزیر رابطہ جناب جئے دت شرساگر کی کامیاب نمائندگی سے بیڑ شہر کا دیرنہ مسئلہ اور عوام کی دیرینہ مانگ بیڑ شہر کے لئے 'بائے پاس ' کے لئے فنڈ کی منظوری عمل میں آ چکی ہے۔گذشتہ روزاورنگ آباد ۔اورنگ آباد یڈشی چہار پہلوی راستے کی منظوری میں بیڑ شہر کے بائے پاس کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔اس راستے میں بیڑ سے گذرنے والے 12.5کلومیٹر سڑک کا شمار ہے۔مذکورہ ساڑھے بارہ کلو میٹر کا راستہ بیڑ کا بائے پاس روڑ ہوگا۔اس کام کے لئے 40کروڑ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیڑ شہر کے دن بدن ترقی کرنے اور بڑھتے شہریانہ کے سبب شہر میں ٹرافک کا مسئلہ شدید ہوتا جا رہا ہے۔دھولیہ ۔اورنگ آباد۔شولاپورقومی شاہراہ نمبر 211شہر کے درمیان سے ہو کر گذرتی ہے، مال بردار ٹرک اور کنٹینر کی مسلسل آمد ورفت کے سبب شہریوں کو کافی دشوایوں سے گذرنا پڑ رہا ہے۔اس روڑ پر اکثر کالج کے طلباء و طالبات اور راہ گیر بڑی گاڑیوں کے سبب حادثہ کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا دیتے ہیں۔بیڑ شہر کے لئے بائے پاس کا نظم ہو اس طرح کی مانگ گذشتہ کئی سالوں سے عوامی حلقوں سے جاری تھی۔مرکزی کابینہ کے ذریعے اورنگ آباد ۔یڈشی(ضلع عثمان آباد ) تک کی سڑک کو چار پہلوی کرنے کے معاملے کو منظوری ملنے سے بیڑ شہر کے لئے مجوزہ بائے پاس کے بننے اور چار پہلوی ہونے کے راہ کی رکاوٹیں دور ہو گئیں۔بائے پاس کی تعمیر کے سلسلے میں وزیر رابطہ جئے دت شرساگر نے کافی یکسوئی کے ساتھ پیروی کی ،اور آخر کار اب اس پروجیکٹ کو منظوری مل گئی ۔مذکورہ پروجیکٹ کے لئے کل 2ہزار406کروڑ 56 لاکھ روپئے کی لاگت متوقع ہے۔بیڑ شہر کے پاس سے گذرنے والے اس بائے پاس کے لئے اسی رقم میں سے 40کروڑ روپئے کی رقم منظور ہو چکی ہے۔یہ ساڑھے بارہ کلو میٹر کا راستہ جرے واڑی، ایم آئی ڈی سی ، بہیرواڑی، کولہارواڑی سے ہو کر گذریگا۔اس بائے پاس کے سبب شہر سے گذرنے والی ٹرافک بڑے پیمانے پر کم ہوگی اور شہر میں ٹرافک کے سبب ہو رہے حادثات میں بھی کمی واقع ہوگی۔بیڑ شہر کے اس بائے پاس کے لئے رقم کی منظوری ملنے پر عوامی حلقوں سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

beed bypass problem solved

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں