تانڈور میں ترجمان تلگو دیشم پارٹی ریونت ریڈی کی تلنگانہ موضوع پر پریس کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

تانڈور میں ترجمان تلگو دیشم پارٹی ریونت ریڈی کی تلنگانہ موضوع پر پریس کانفرنس

Telugu-desam-spokesperson-Revanth-reddy
سری سیلم پراجکٹ پر تلنگانہ کاہی مکمل حق، بھدراچلم کو مشرقی گوداوری میں ضم کرنے کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا
وزیر اعلیٰ کرن کماریڈی کی مکمل تعلیم بھی نظام حکومت کے قائم کردہ تعلیمی اداروں کی مرہونِ منت وہ اپنی تلگو زبان اور اپنا ذہن تبدیل کریں
تلنگانہ کے لئے نائب وزیراعلیٰ دامودر راج نرسمہا کی کوششوں کو نظر انداز کرکے جئے پال ریڈی کو آگے لانے کا جواز کیا ہے !
تانڈور میں ترجمان تلگو دیشم پارٹی ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس

تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے دو ٹوک لفظوں میں کہا ہیکہ سری سیلم پراجکٹ پر تلنگانہ کا ہی مکمل حق ہے اور اس پراجکٹ کی علاقہ رائلسیما کے کرنول یا پھر نندیال کے جنگلاتی علاقہ میں شمولیت کی جو باتیں کی جارہی ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور خیالی ہیں آج یہاں ایک نجی تقریب میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے ریونت ریڈی پریس کانفرنس میں مقامی صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے فائر برانڈ قائد کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والے تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے اس تعلق سے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے انکشاف کیا کہ سری سیلم پراجکٹ اور برقی پراجکٹ کی تعمیر کے لئے اُس وقت ضلع محبوب نگرکے اچم پیٹ اسمبلی حلقہ کے امرآباد منڈل کے تحت موجود موضع وٹورلہ پلی کی گرام پنچایت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے اجاز ت حاصل کی گئی تھی اور جاریہ ایس ایل بی سی ٹرنل کی تعمیر کے لئے بھی اسی گرام پنچایت میں قرارداد منظور ہوئی ہے اسی لئے سری سیلم پر پہلا حق ضلع محبوب نگر اور تلنگانہ علاقہ کا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی اسمبلی میں بحث کے دؤران وہ خود اس پر بحث کریں گے انہوں نے کہا ہیکہ محکمہ مال کے علاقہ الگ ہوتے ہیں اور محکمہ جنگلات کے علاقہ الگ اوراس علاقہ کی شیروں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ غیر ضروری اندیشوں میں گرفتار نہ ہوں تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے کہا کہ 371D/اور371,E میں ردوبدل کے لئے پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت ہی کافی ہے اور اس کے لئے طلباء اور ملازمین سرکار کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ماضی میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 371,D/ اورحیدرآبادکے محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے 14F/کو مکمل طور پرمرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے برخاست کردیا گیا تھاانہوں نے زور دیکر کہا کہ 371 D پر تلنگانہ میں عمل آوری ضرورت ہوگی ورنہ عادل آباد سے لے کر محبوب نگر تک ملازمین پولیس ، اساتذہ کی اور دیگر سرکاری نوکریوں پر حیدرآباد میں موجود آندھرائیوں کا تلنگانہ ریاست میں بھی بدستورقبضہ ہی ہوگا ریونت ریڈی نے انکشاف کیا کہ اس وقت نظام حکومت کے تحصیلدار نے ہی ٹیکس کے ذریعہ حاصل شدہ رقم سے ہی بھدراچلم میں رام مندر تعمیر کروایا تھابھدراچلم کو مشرقی گوداوری میں شامل کرنے کے سیما ۔آندھرائیوں کے مطالبہ کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے کہا کہ انہیں بھگوان رام سے محبت نہیں بلکہ یہ بد نیتی اور سازش کا ایک حصہ ہے ریونت ریڈی نے انکشاف کیا کہ بھدراچلم کو مشرقی گوداوری میں شمولیت کا مطالبہ دراصل پولاورم پراجکٹ کو بچانے اور بھدراچلم کی اراضیات کو ہڑپنے کی سازش ہے انہوں نے کہاکہ بھدراچلم ضلع کھمم میں شامل ہوگا اور اس کو مشرقی گوداوری میں شامل کرنے کی کانگریس ہمت نہیں کرے گی ا س مطالبہ کے سر اٹھانے کو ریونت ریڈی نے ٹی آرایس سربراہ کے سی آر کو مورد الزام قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بارہا مرتبہ 1956/سے قبل کے تلنگانہ کا مطالبہ کیا تھاریونت ریڈی نے کے سی آر کو صلاح دی کہ وہ صرف حیدرآباد پر ہی نظر مرکوز کرنے کے بجائے تلنگانہ کے تمام 10/اضلاع،17/پارلیمانی حلقے اور 119/اسمبلی حلقوں پر بھی نظر رکھیں جیساکہ تلگو دیشم قائدین کرتے ہیں ریاستی وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ وزیر اعلیٰ کی حیدرآباد پبلک اسکول میں پڑھی گئی ABCDسے لے کر نظام کالج تک کی تعلیم نظام حکومت میں قائم کردہ تعلیمی اداروں کی مرہون منت ہی ہے اسی لئے وہ سوچ سمجھ کر بات کریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی جیسی تلگو زبان ہے ویسی ہی ان کی سوچ بھی ہے انہوں نے زور دیکر کہا کہ وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی اپنی تلگو زبان اوراپنی سوچ کو تبدیل کریں۔

تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے اس پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ کرن کمار ریڈی پر یہ رکیک حملہ بھی کیا کہ صرف ان کے عہدہ کو عزت دی جارہی ہے ورنہ ان کے اس عہدہ سے ہٹ جانے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر موجود ہوم گارڈ تک انہیں سلام نہیں کرے گا۔کانگریس پارٹی کو سرمایہ داروں اور مالداروں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد بھی تلگو دیشم ہی کانگریس مخالف رہے گی انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ٹی راماراؤ نے دبے کچلے اور پچھڑے ہوئے طبقات کی فلاح کے لئے ہی تلگو دیشم پارٹی کا قیام عمل میں لایا تھا اور تلگو دیشم کے دؤر حکومت میں ہی تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں تحفظات کی فراہمی ممکن ہے
تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر ایس ۔جئے پال ریڈی 1969ء سے 2009ء تک کے انتخابات میں خود کو متحدہ آندھرا کا حامی کہا تھا اور تلنگانہ جدوجہد کے دؤران خود کو راشٹر وادی کہا تھا اور کبھی علحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ بھی نہیں لیا اب وہ کیوں تلنگانہ میں گھوم رہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی وزیر ایس ۔جئے پال ریڈی کے دل میں وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش پیدا ہوئی ہے ۔ریونت ریڈی نے اس معاملہ کو کانگریسیوں کا آپسی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ دامودر راج نرسمہا نے شروع سے ہی دہلی میں تلنگانہ کی عوام کے احساسات سے بہترین طریقہ سے واقف کروایا تھا اور بہتر نمائندگی کی تھی جبکہ ایس ۔جئے پال ریڈی نے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی اور نا ہی کوئی نمائندگی کی تھی تو پھر کیوں نائب وزیر اعلیٰ دامودر راج نرسمہا کوکانگریسیوں کی جانب سے نظر انداز کیا جارہا ہے ! تلگو دیشم پارٹی ترجمان و رکن اسمبلی کوڑنگل ضلع محبوب نگر ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ علاقہ تلنگانہ میں کانگریس کے 40/ارکان اسمبلی ہیں لیکن 70/کی خواہش ہیکہ وہ وزیر اعلیٰ بنیں !تمام وزراء اور کانگریسی قائدین کا یہی ایک خواب ہے انہوں نے اعلان کیا کہ تلگو دیشم پارٹی آئندہ انتخابات میں ایس سی، بی سی اوراقلیتوں کی تائید سے انتخابات کا سامنا کرے گی۔

Telugu desam spokesperson Revanth reddy tandur press conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں