20/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی وزیر تیل ویر پا موئیلی نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ ماہ کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائی گا ۔ کے ایم جی انر جی کا نکلیو اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران ڈیزل کے شعبہ کو ضابطوں سے آزاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کے ایندھن کے چلرفروش جو پٹرول پمپ پر فروخت کا 95فیصد حصہ اپنے قبضہ میں رکھتی ہیں ،حکومت کی مقررہ شرحوں پر ڈیزل فروخت کردیئے ہیں اور یہ قیمت پیداوار کی لاگت سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سال جنوری میں انہیں ہر ماہ 50پیسے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ایندھن کو دی جانے والی سبسیڈیوں کو بتدریج ختم کرنے کے منصوبہ کے ایک حصہ پر عمل آوری ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے جون 2010ء میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو اپنے قبضہ سے آزاد کردیا تھا جبکہ وزیر تیل نے کہا کہ ماہانہ قیمتوں پر نظر ثانی سے انہیں ایسا نظر نہیں آتا کہ بعض ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور آنے والے عام انتاکبات میں رکاوٹیںآئیں گی ۔ موئیلی نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یو پی اے تیسری مرتبہ اقتدار پر فائز ہوگی ۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موئیلی نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یو پی اے تیسری مرتبہ اقتدار پر فائز ہوگی۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موئیلی نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں چین کے بعد چوتھا بڑا توانائی کاصارف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025تک توقع ہے کہ امریکہ اور روس تیسرے بڑے صارف ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سال 2012-13کے دوران 157.057ملین ٹن پٹرولیم اشیاء کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے بڑا چیلنج طلب اور سر براہی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ہے جس کو پاٹنے کے لئے بڑے پیمانہ پر درآمد پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ فی الحال ہم ہماری ضروریات کا 75فیصد حصہ در آمد کر تے ہیں۔ Diesel prices to be deregulated in six months, says Moily
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں