امریکہ غیر ملکی توانائی پر انحصار کم کرنے میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

امریکہ غیر ملکی توانائی پر انحصار کم کرنے میں کامیاب


واشنگٹن
( پی ٹی آئی )
امریکہ ، غیر ملکی توانائی وسائل پر انحصار کم کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور عنقریب ان کوششوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ صدر او با ما نے یہ عزم ظاہر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ تقریبا 20برسوں بعد ہم تیل درآمد کرنے سے زیادہ اندرون ملک تیل کی پیداوار میں پہلی بار کامیاب ہوئے ہیں ۔ قوم سے ہفتہ وار خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ غیر ملکی توانائی پر انحصار کم کرنے سے متعلق زبانی جمع خرچ کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے تاہم مستقبل میں توانائی پر قابو پانے کی علامت پہلی بار ظاہر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرتے ہیں جس کے سبب ہر شخص کا توانئی بل اس قدر کم ہے ۔ اسی ہفتہ پہلی بار یہ بات ہمارے علم میں آئی کی امریکہ میں دیگر ممالک سے تیل درآمدات سے کہیں زیادہ اندرون ملک اس کی پیداوار ہے ۔ امریکی توانائی آزادی کی جانب یہ انتہائی اہم اور بڑا قدم ہے ۔ یہ ہماری زبردست کامیابی ہے ۔ کلیو لینڈ میں جاریہ ہفتہ آرلیکور متل اسٹیل پلانٹ کے دورہ کے بعد اوباما نے کہا کہ ہم نے جن شعبوں میں نمایا ں ترقی کی ہے ان کی بلاتکلف توانائی شعبہ بھی شامل ہے ۔ اوباما نے عوام کی ستائش کرتے ہوئے مزید کہاکہ اس سنگ میل تک پہنچنے میں ہمیں کامیابی صرف اس وجہ سے حاصل نہیں ہوئی کہ توانائی کی پیداوار یت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اس لئے بھی امریکی عوام نے تضیع توانائی کم کی ہے ۔
Inching Toward Energy Independence in America

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں