جرمنی نے این ایس اے کی شراکت دار کمپنی سے تعاون کیا تھا - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-17

جرمنی نے این ایس اے کی شراکت دار کمپنی سے تعاون کیا تھا - رپورٹ


بیجنگ
(پی ٹی آئی )
چین نے اپنے فوجیوں کی تعداد میں تحفیف کے منصوبہ کا اعلان کیا ہیجس کے تحت پیپلز لیبریشن آرمی میں غیر جنگجو عملہ کے ارکان کی تعداد گھٹا دی جائے گی ۔ چین کی فوج دنیا میں سب سے بڑی فوج باور کی جاتی ہے ۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تاہم اس کی ساخت اوروسعت پر نظر ثانی کی جائے گی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ امریکہ عرصہ دراز سے چین کو اس تعلق سے شفافیت اختیار کرنے کی ترغیب دیتارہاہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی افواج میں کافی تعداد میں گلوکار اور رقاص کے علاوہ اتھلیٹس بھی شامل ہیں ۔ چینی فوج سے متعلق نئے روڈمیاپ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ایک اہم اجلاس میں اصلاحات کے منصوبہ کا اعلان ہوا ۔ اجلاس میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ چینی فوج راست طور پر پارٹی کے تحت خدمات اننجام دیتی ہے جبکہ دیگرممالک میں فوج ،حکومت کی تابع ہوتی ہے ۔ اصلاحات کا مقصد فوج کو مضبوط اور پارٹی کے احکامات کا مزید پابند بناناہے انہیں جنگ میں فتح اور سخت ترین حالات سے مقابلہ کا پابند بھی بنایا جائے گا ۔ پی ایل اے یونیورسٹی حکمت عملی ساز مینگ ژیانگ کنگ نے گلوبل ٹائمس کو بتایا کہ اصلاحات ، چینی افواج کے عام اصولوں کے عین مطابق ہیں جس کا مقصد فوج کو باصلاحیت اور قابل بنانا ہے ۔
Germany cooperated with NSA's partner firm for several years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں