Probe on Aam Aadmi Party funding ordered on High Court directives
وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کو بیرونی فنڈس کی مبینہ وصولی کے بارے میں تحقیقات حکومت کی پہلی نہیں ہے بلکہ دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد یہ حکم دیاگیاہے۔انھوں نے تحقیقات کااعلان کرنے کے ایک دن بعد نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم نے دہلی ہائیکورٹ کے علم میں یہ معاملہ آنے اور ہدایات جاری کئے جانے کے بعد تحقیقات کا حکم دیاہے۔دہلی ہائیکورٹ نے23اکتوبر کو مرکز سے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کاازسرنوجائزہ لے تاکہ پارٹی کے قیام کے بعد اسے موصول ہونے والے فنڈس کے ذرائع کاپتہ چلایاجاسکے۔جسٹس پردیپ ندرجوگ اور جسٹس وی کے راؤ پرمشتمل بنچ نے مرکزسے کہاکہ وہ عام آدمی پارٹی کے کھاتوں کا جائزہ لینے کے بعد10دسمبر تک اسے مطلع کرے۔شنڈے نے کہاکہ وزارت داخلہ کے بیرونی شہریوں کے ڈیویژن نے بیرونی زرمبادلہ ریگولیشن ایکٹ(ایف سی آراے)کے تحت عام آدمی پارٹی کو تفصیلی سوال نامہ روانہ کیاہے۔ہم انکے جواب کے منتظر ہیں۔وزیرداخلہ نے کل کہاتھاکہ کئی شکایات موصول ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے خلاف انکوائری کا حکم دیاگیاہے۔عام آدمی پارٹی نے حکومت پرالزام عائد کیاہے کہ وہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس کا پیچھا کررہی ہے اوراس نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف مماثل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں