صدر جمہوریہ کے ہاتھوں 33 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر کا کل افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں 33 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیر کا کل افتتاح

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، جمعرات 14نومبر کو دہلی کے پرگتی میدان میں 33ویں انڈیا انٹر نیشل ٹریڈ فیر ( آئی آئی ٹی ایف ) کا افتتاح کریں گے۔ اس تجارتی میلہ میں جاپان ، بحیثیت شراکت دار ملک حصہ لے رہا ہے۔ سال حال بہار ، ایک شراکت دار ریاست اور اڈیشہ ایک فوکس ریاست کے طور پر شریک ہیں جبکہ جنوبی افریقہ فوکس ملک ہے۔ بہ اعتبار مجموعی ہندوستان سے تقریبا 6ہزار نمائش کنند گان اس تجارتی میلہ میں حصہ لے رہے ہیں۔ الکٹرانک اشیا سے لے کر اشیائے آرائش ، تیز رفتار گاڑیوں ، اشیائے صارفین اور دیگر ظروف و آلات کی کثیر تعداد میں نمائش ہوگی۔ سال حال میں 21ممالک سے لگ بھگ 260بیرونی نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ ان ممالک میں جاپان کے علاوہ تھائی لینڈ، پاکستان، کینیڈا، اٹلی اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ جنرل سکریٹری جاپان۔ انڈیا پروموشن اسوسی ایشن پر شانت گاڈ گھٹے نے بتا یا کہ ،2020میں ہونے والے اولمپک مقابلوں کے ایک شراکت دار ملک کی حیثیت سے ہمیں امید ہے کہ ہم ہندوستان کے سامنے جاپان کو ایک عظیم مرکز ساحت آرٹ، کلچر اور ڈیزائن کی حیثیت سے پیش کریں گے۔ آئی آئی ٹی ایف میں ، جاپان ویوو پویلین ، ہندوستان کو بہترین انداز میں متعارف کرائے گا۔ بزنس سشنس کے علاوہ تجارتی میلہ میں دیگر دلکش امور جیسے متحرک کرداروں ( گڑیوں) جیسے شن۔ چن۔ڈورائے من اور تجا ہٹوری بھی ہوں گے۔ جاپان فنکار ، اسٹیج پر اپنے فن کا لائیو مظاہرہ کریں گے۔ اس میلہ کی دلچسپی میں مزید اضافہ کے لئے ٹی کارنرس ، نامی ہاؤس کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ ( ٹنامی ہاؤز میں جاپان کی سبز چائے، اوچا فراہم کی جائے گی) اس 14روزہ میلہ میں پہلے 5ایام ، تجارتی نمائندوں کے لئے محفوظ رہیں گے جبکہ 19تا27نومبر یہ سالانہ تجارتی میلہ ، عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

The 33rd India International Trade Fair is all set to begin Thursday at the Pragati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں