سمندر پار ہندوستانیوں کی نوجوان نسل کے لیے سالانہ پرواسی بھارتیہ دیوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-06

سمندر پار ہندوستانیوں کی نوجوان نسل کے لیے سالانہ پرواسی بھارتیہ دیوس

Pravasi Bharatiya Divas
سمندرپار ہندوستانیوں کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ کے مقصد پر توجہ کوزکرنے سالانہ پرواسی بھارتیہ دیوس کا انعقادآئندہ7-9جنوری(2014)کو نئی دہلی میں عمل میں آئے گا۔مرکزی وزیرسمندرپاراموروائیلارروی نے آج یہاں اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سالانہ تقاریب کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ آئندہ7جنوری کو یوتھ پر واسی بھارتیہ دیوس(یوتھ۔پی بی ڈی)منعقد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ نوجوانوں کا ایک ایسا اجلاس منعقد کیاجارہاہے۔نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے اعتبار سے ہندوستان ایک نوجوان قوم ہے۔اس لئے مناسب یہی ہے کہ یوتھ۔پی بی ڈی پر توجہ مرکوزکی جائے۔مرکزی وزیرنے بتایا کہ توقع ہے کہ اس سہ روزہ اجلاس میں کم ازکم1500غیرمقیم ہندوستانی(این آرآئیز)شرکت کریں گے۔اس اجلاس کا موضوع"بیرون ملک مقیم نوجوان ہندوستانیوں سے استفادہ:نسلوں کاارتباط"ہوگا۔ہمارانشانہ2000این آرآئیز کی شرکت کا اور ہمیں امید ہے کہ ایسے شرکاکی تعداد1500سے متجاوز ہوگی۔بیرون ملک ڈھائی کروڑ ہندوستانی عوام رہتے ہیں اور برسرکارہیں۔ہم نے،یہاں وفود کی کثیرتعداد میں آمد،شرکت،غوروبحث اور حکومت ہندکو تجاویز پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔صاف بات ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہمیں سمندرپار ہندوستانیوں کوان کے متعلقہ ممالک میں درپیش مسائل کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا"۔وائیلارروی نے کہاکہ نوجوانوں کی تنظیموں کو مدعوکیاگیاہے اور ہندوستانی سفارت خانوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ دنیاکے مختلف ممالک سے بااثروفودبھیجیں۔"نوجوانوں کے ساتھ ایک نیارابطہ ہوسکتا ہے اوران نوجوانوں کو،ہندوستان کودیکھنے اور سمجھنے اوراس پر فخرکرنے کا موقع بھی مل سکتاہے"۔اس سوال پر کہ آیایوتھ۔پی بی ڈی میں،نائب صدرکانگریس راہول گاندھی کامدعوکیاجارہاہے،روی نے بتایاکہ"مجھے ابھی ان سے(راہول سے)بات کرناہے لیکن میراخیال انہیں مدعوکرنے کاہے"۔وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ،وزارت سمندرپارامور کے اس اہم دیوس کا،8جنوری کو افتتاح کریں گے اور صدرجمہوریہ پرنب مکرجی9جنوری کو اختتامی خطبہ دیں گے ونیزپرواسی بھارتیہ دیوس سمان ایوارڈس عطاکریں گے۔مذکورہ تقاریب وزارت امورنوجوانان واسپورٹس کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہیں اورفیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹری اس تقریب کی منتظم ہے۔

Delhi to host 12th edition of Pravasi Bharatiya Divas from January 7 to 9, 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں