بغاوت کے جرم میں مشرف کو سزائے موت کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

بغاوت کے جرم میں مشرف کو سزائے موت کا امکان

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے ایک اعلی قانون داں عہدیدارنے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف بغاوت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اورانھیں اس جرم میں سزائے موت یاسزائے حبس دوام ہوسکتی ہے۔پاکستانی حکومت کے اعلی قانونی ماہرعہدیدار نے کہاکہ دستور کے آرٹیکل6کے تحت جس کے تحت سابق فوجی حکمراں کی بغاوت کاجائرہ لیاجائے گا مشرف کو سزائے موت یاسزائے حبس دوام ہوسکتی ہے۔ یہ بات اٹارنی جنرل منیرملک نے کہی۔اٹارنی جنرل نے مزید کہاکہ مقدصہ کی سماعت کے دوران مشرف کی دوبارہ گرفتار بھی ممکن ہے۔ وفاقی تحقیقا تی ایجنسی،مشرف کوگرفتار کرنے کااختیاررکھتی ہے۔اس دوران وزارت قانون کے معمتدقانون ظفراللہ خاں نے کہاکہ مقدمہ کا خلاصہ صدرممنون حسین کورانہ کردیاگیاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے کل اعلان کیاتھااور مقدصہ چلانے تین رکئی ججس کے پیانل کے ناموں کااعلان کیاتھا۔تین رکئی ججس کی خصوصی عدالت میں مشرف کے خلاف بغاوت کے جرم میں مقدصہ کی سماعت ہوگی۔مشرف پرالزام ہے کہ انھوں نے دستور کوپامال کرتے ہوئے2007ء میں ایمرجنسی نافذکی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سیول انتظامیہ ،ایک سابق فوجی حکمراں کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا۔اگرمشرف کو دوبارہ گرفتار کیاگیاتو عدالت انھیں ضمانت دینے کااختیار کھتی ہے اورصدرانھیں معاف کرنے کااختیار رکھتے ہیں۔خصوصی عدالت رسمی شکایت وصول کرے توانسداد دہشت گردی عدالت،مشرف کودوبارہ گرفتار کرنے کااختیاررکھتی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگرملزم اپیل کرے توخصوصی عدالت سماعت کرے گی۔مشرف کو حال ہی میں چارمقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ان مقدمات میں بے نظیربھٹو کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔2007ء میں بے نظیربھٹوکاقتل ہوا تھا۔مشرف کوچاروں مقدمات میں ضمانت مل جانے کے بعدان پر بیرون ملک جانے پر پابندی برقرار ہے۔مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت تین اعلی ججس پرمشتمل ہے۔مشرف کے ترجمان نے کہا کہ مشرف پرمقدمہ چلانے حکومت کافیصلہ پاکستانی فوج کی شبیہ بگاڑنے کی ایک ناپاک کوشش ہے۔فوج نے پاکستان کے وجودمیں آنے کے بعد66سالہ دورمیں نصف عرصے تک ملک پرحکومت کی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی فوج کے ایک اعلی کمانڈرکوفوجدای مقدمہ کاسامنا ہے۔مسلم لیگ(نواز)کی حکومت کے مخالفین نے کہاکہ حکومت ملک کے مختلف شہروں میں مسلکی تشدداورخون خرابہ سے توجہ ہٹانے مشرف کے خلاف مقدمہ شروع کررہی ہے کیونکہ حکومت مسلکی تشددختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،اس لئے وہ مسلکی تشددسے توجہ ہٹانے مشرف کو نشانہ بنارہی ہے۔
Pervez Musharraf faces death penalty in treason trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں