سعودی عرب - ہندوستانی گھریلو ملازمین تقرری میں درمیانی آدمی کا رول ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-21

سعودی عرب - ہندوستانی گھریلو ملازمین تقرری میں درمیانی آدمی کا رول ختم

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
ہندوستان اورسعودی عرب توقع ہے کہ ایک نئے معاہدہ پر دستخط کریں گے جس کے ذریعہ سعودی عرب گھریلوملازمین کے تقررکے سلسلہ میں درمیانی آدمی کارول ختم کردیاجائے گا۔ مستقل طورپردرمیانی آدمی کارول ختم کردیاجائے گا۔سعودی عرب کے وزیرمحنت عادل فقیہہ کے دورہ ہندوستان کے دوران اس معاہدہ پردستخط ہوجائیں گے۔سعودی وزیرمحنت جلدہی ہندوستان کادورہ کریں گے۔ہندوستانی سفارت خانہ کے ناظم الامورسیبی جارج نے کہاکہ معاہدہ اس طرح کیاجائے گاکہ مستقل طورپر گھریلوورکروں کے تقرر میں درمیانی آدمی کارول مستقلا ختم ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس معاہدہ پرسعودی وزیر محنت اورہندوستان کے سمندرپارامورکے وزیر یلارروی دستخط کریں گے۔ہندوستانی وزیر سعودی عرب میں ہندوستانی ورکروں کے مسائل حل کریں گے۔معاہدہ میں ورکروں کے حقوق کی وضاحت کی جائے گی اورآخراورورکرکی ذمہ داریوں کا تعین کیاجائے گا۔ ہندوستانی ورکروں کو تربیت دی جائے گی اوران کے لئے طبی صد اقت نامے جاری کئے جائیں گے۔سعودی عرب میں قریب28لاکھ ہندوستانی ہیں۔معاہدہ ہوجانے کے بعدہندوستانی ورکرسعودی قواتین کے تحت کام کریں گے اور انھیں مراعات حاصل ہوں گے۔
Indo-Saudi Arabia pact to end role of middlemen in recruiting workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں