کوئی پارٹی کانگریس سے زیادہ زہریلی نہیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-25

کوئی پارٹی کانگریس سے زیادہ زہریلی نہیں - مودی

بی جے پی کے وزارت عظمی کے امید وار نریندرمودی نے صدر کانگریس سونیاگاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوئی پارٹی کانگریس سے زیادہ زہریلی نہیں ہوسکتی ۔ کیوں کہ نصف صدی سے زیادہ یہی جماعت اقتدار پر قابض رہی ہے ۔ سونیا گاندھی نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ بی جے پی زہریلے افراد کی جماعت ہے ۔ مودی نے یہاں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ان کی ماں اقتدار کو زہرتسور کرتیہیں ۔ مودی نے کہا "میڈم کے شہزادہ نے ایک مرتبہ جئے پور میں کہا تھاکہ ان کی ماں نے انہیں بتای کہ اقتدار زہر ہاتاہے ۔ انہوں نے ملک پر 50سال حکومت کی ۔ اب یہ بتائیے کہ سب سے زیادہ زہر کس کے پاس ہے ۔ اقتدار اگر زہر ہے تو کانگریس ہی سب سے زہریلی جماعت ہے ۔ مودی نے کہاکہ راہول اس وقت غربت کی بات کرتے ہیں۔ جب میڈیا ان کے اطراف ہاتا ہے ۔ مودی نے سوال کیا کہ راہول نے اپنے گھر کے قریب بسنے والے سلم علاقوں کے لوگوں کی بہبودی کے لئے کیا کای ہے ۔ مودی نے کہا کہ راہول گاندھی کا بنگلہ جس مقام پر ہے اس کے پڑوس میں ایک سلم علاقہ ہے جہاں 800لوگ رہتے ہیں یہاں صرف دوپبلک ٹائلٹس ہیں ۔ 800لوگوں کے لئے صرف ٹائلٹس ؟اس طرح لوگوں کو اپنی باری کا انتظارمہنوں کرناپڑتا ہوگا لیکن کانگریس کو یہ نظر نہیں آتاہے ۔ انہیں صرف غریبی دکھائی دیتی ہے ۔ اس وقت جب میڈیا ان کے قریب ہوتاہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے 2009میں جو انتخابی وعدے کئے تھے وہ فراموش کرچکی ہے ۔ انتخابات سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ پر 100دن میں قابو پالیا جائے گا لیکن قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ سونیاگاندھی ،منموہن سنگھ اور راہول گاندھی نے راجستھان کا دورہ کیا لیکن انہوں نے کھبی مہنگائی پر بات نہیں کی ۔ مودی نے کہاکہ راجستھان کے قبائیلوں نے جدوجہدآزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا لیکن کانگریس نے ان کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ملک کے لئے قربانی سب نے دی لیکن راج صرف ایک خاندان کررہاہے ۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت نے قبائیلوں کے لئے نہ صرف ایک وزارت قائم کی تھی بلکہ اس کے لئے فنڈ بھی مختص کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وسندھراراجے کی زیر قیادت سابقہ حکومت نے راجستھان میں کئی ترقیاتی کام کئے ۔ صرف بی جے پی کی حکومت ہی ریاست کو ترقی دے سکتی ہے ۔ مودی نے کہا کہ راجستھان کے قبائل رامائن کے دور سے بستے ہیں جبکہ کانگریسکی130سالہ تاریخ ہے ۔ انہوں نے راہول گاندھی کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ جو نیز گاندھی کو غریبوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں ہی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

No party 'more poisonous' than Congress, says Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں