مدینہ منور ہ
(ایجنسیاں)
سعودی عرب کے ولیعہد پرنس سلمان ، نائب وزیر اعظم و وزیع دفاع نے اسلامک یونیورسٹی مدینہ میں پیغمبر صلی اللہ وسلم پر ایک عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ یونیورسٹی کے صدر عبدالرحمن السند نے یونیور سٹی سے تعاون کرنے پر خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ ، ولیعہد پرنس سلمان اور پرنس مقرن سے اظہار تشکر کیا ہے ، انہوں نے گورنر مدینہ پرنس فیصل بن سلمان ، اور وزیر تعلیم خالد الابخاری کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اسند نے کہا کہ کانفرنس کا پہلا مرکزی موضوع نبی کریم ؑ اور آپ کے پیام کی آفاقیت ہے جس میں انسان کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے میں اسلام کے رول ، انسانی تہذیب کی تعمیر اور اسلام پیغمبر اسلام اور قوم کا اتحاد ، عالمی اسلامی دعوت جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ دوسرا مرکزی موضوع پیغمبر ؑ اسلام اور عالمی انسانی اصولوں کا قیام ہے جس میں انصاف اور مشاورت کے اصولوں ، مساوات ، مذاکرات اور دوسروں کو قبول کرنا ، پر امن افراد اور اقوام کے درمیان پر امن بقائے باہم اور حقوق کو حاصل کرنے میں رواداری زامل ہوں گے ۔ تیسرامرکزی موضوع ہے پیغمبر ؑ اسلام اور اسلامی تشخص وفاداری کے اقدام ، اسلامی کردار کی تعمیر ، اسلامی شناخت کیمبادیات کی تعمیر عمال کی اطاعت کا طریقہ کار اور نبی کریم ؑ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق شخصی آزادی کے مسئلہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔ چوتھا مرکزی موضوع انسانیت پر نبی کریم ﷺکے حقوق ہوگا ۔
Madinah to host world conference on Prophet Muhammad (pbuh)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں