جدہ
(ایجنسیاں )
سعودی عرب 4دسمبر (یکم صفر)کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے توسیعی عمرہ ٹور ازم پروگرام کوا آغاز کرے گا ۔ پرنس سلطان بن سلمان صدر سعودی کمیشن برائے سیاحت ونوادرات نے پیرکو اعلان کیا کہ 65ممالک کے عازمین عمرہ اس پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں جو وزارت حج ، خارجہ اور داخلہ کا ایک مشترکہ پیاکیج ہوگا ۔ پرنس سلطان بے لاسن ہوٹل اینڈ مرینا جو رابغ میں اکنامک سٹی (کے اے ای سی ) میں پہلی ہوٹل ہے کا افتتاح کرنے اور ایس سی ٹی اے اور سعدوی انڈسٹریل پراپر ٹی اتھاریٹی کیدرمیاب ایک یاداشت مفاہمت پر دستخط کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ عمرہ اور سیاحتی وزیروں کو مربوط کرنے کے جامع سسٹم سے لاکھوں زائرین کو جو ہر سال عمرہ کے لئے مملکت کو آتے ہیں فائدہ پہنچے گا ۔ پرنس سلطان نے کہا کہ اجازت یا فتہ ممالک کے زائرین مملکت میں اپنا مزید کچھ وقت گزارنے کے لئے اپنے ویزے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیاحت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ عمرہ ویزا، مدت کے ختم ہونے کے بعد سیاحتی ویزا میں تبدیل کیا جائے تاکہ ڈومیسٹک ٹورازم پروگرام صرف ایس سی ٹی اے کی منظورہ کمپنیوں کے لئے محدود رہے گاجبکہ لائسنس یا فتہ عمرہ ٹور آپریٹرس کے لئے اس کے لئے اضافی لائسنس کی ضرورت ہوگی ۔ پرنس سلطان نے انکشاف کیا کہ کئی سیاحتی پراجکٹس کا ایس سی ٹی اے کے تعاون کے انتظام کیا جائے گا ان پراجکٹس کی معاشی قدر میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے سیاحت کے شعبہ میں سعودی شہریوں کے لئے مزید روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبہ کا بھی انکشاف کیا ۔
Saudi “Extended Umrah” program lets pilgrims play tourists
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں