گجرات جاسوسی تنازعہ - حکومت گجرات کے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

گجرات جاسوسی تنازعہ - حکومت گجرات کے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل

گجرات پولیس کی جانب سے ایک خاتون کی مبینہ جاسوسی پر تنقیدوں کا سامنا کرنے والے نریندر مودی کی حکومت نے ایک ریٹائر ڈخاتون جج کی زیر قیادت ایک دورکنی تحقیقاتی کمیشن مقرر کیا ہے ۔ گجرات ہائیکورٹ کی ریٹائر ڈجج سگنیابین بھٹ اور ریاست کے سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے سی کپوراس تحقیقا تی پیانل میں شامل ہوں گے جس سے کہا گیا ہے کہ وہ تین مہینوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے ۔ ریاست کے وزیر فینانس نتن پٹیل نے بتایا کہ ہم نے ایک نوجوان خاتون کو سیکوریٹی فراہم کرنے سے متعلق الزامات کی تحقیقات اکیلئے ایک کمیشن بنایا ہے ۔ مودی پر جوبی جے پی کے وزارت عظمی عہدہ کے امیدوار ہیں ، کونگریس کی جانب سے شدید تنقیدیں کی جارہی ہیں اور پارٹی نے اس مسئلہ پر بی جے پی سے کہا تھا کہ وہ وزارت عظمی امیدوار کی حیثیت سے ان کے نام پر دوبارہ غور کرے اور معاملہ کی سی بی ائی تحقیقات کرائی جائیں ۔ مودی کے مخالفین نے الزام لگایا تھا کہ ان کی ایماپر اس خاتون کے فون غیر قانونی طور پر ٹیپ کئے گئے ۔ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے اعلان کو نقصان کی پابجائی کی کوشش سمجھاجارہا ہے ۔ حکومت گجرات نے ایک بیان میں کہا کہ اس کیس کے تمام پہلوؤں پر غور کے بعد ریاستی حکومت نے وسع تر عوامی مفاد میں اس معاملہ کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سچائی سامنے لائی جاسکے۔ اسی لیے گجرات نے دور کنی کمیشن قائم کیا ہے ۔

Snooping controversy: Gujarat government forms two-member Commission of Inquiry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں