ریاست کو متحدد رکھنے پر اندراگاندھی کی ستائش - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

ریاست کو متحدد رکھنے پر اندراگاندھی کی ستائش - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش

متحدہ آندھراپردیش کی ایک مرتبہ پھر شدت سے تائیدکرتے ہوئے چیف منسٹر این کرن کمارریڈی نے ماضی میں علحدہ ریاست کے احتجاح کا سامناکرنے والی ریاست کو متحدرکھنے پر آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی کی ستائش کی۔انہوں نے کہا''ہم آندھراپردیش میں متحد ہیں اور اگر ملک کو زیادہ ترقی دی گئی تویہ صرف اندراگاندھی سے ممکن ہوسکا۔علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک1969ء میں شروع ہوئی،علحدہ آندھرا کی تحریک1972ء میں شروع کی گئی۔اندراگاندھی نے ان دونوں تحریکوں کو ختم کیا تھا اور کہا تھاکہ آندھراپردیش کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے اندراگاندھی ایک عظیم قائدتھیں جنہوں نے کہا تھا کہ متحدرہنے میں ہی آندھراپردیش کا مستقبل ہے۔پارلیمنٹ میں اندراگاندھی نے21اکتوبر1972ء میں کہا تھا کہ وہ متحدہ آندھراکی حامی ہیں۔اندراگاندھی ہی ایک ایسے واحد قائدتھیں جنہوں نے ریاست کومتحد رکھنے کی پرزوروکالت کی تھی''۔چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ اندراگاندھی کے وفادار اور ڈسپلن سپاہی کے طور پروہ اندر گاندھی کے نظریہ پرعمل کررہے ہیں اور ریاست کو متحدرکھنے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندراگاندھی کی بدولت ہی آندھراپردیش کی ترقی ہوئی۔چیف منسٹر نے آنجہانی سردار پٹیل اور اندراگاندھی کے مجسموں پر بندرگاہی شہر میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعدکہا''371Dیاریاست کو متحدرکھنا ہی اندراگاندھی کے پارلیمنٹ میں الفاظ تھے''۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ اندراگاندھی نے ملک کومتحدرکھنے کے لیے اپنی موت تک جدوجہد کی۔اگراندراگاندھی آج بقید حیات ہوتیں تو ریاست کے موجودہ بحران نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ریاست کے ہندیونین میں انضمام کا سہرا سردار پٹیل کے سرجاتا ہے۔چیف منسٹر مسلسل بارش کے باعث فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے ضلع کے دورہ پر ہیں۔ان کے پروگرام کے موقع پر پرجوش ہجوم نے متحدہ آندھرا کے لئے نعرے لگائے اور چیف منسٹر پر زوردیا کہ وہ آندھراپردیش کو متحدرکھنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔بعد ازاں چیف منسٹر طوفان سے متاثرہ علاقوں کے دور کے لئے بذریعہ ہیلی کا پٹرکاکناڈااور مشرقی گوداوری کے لئے روانہ ہوں گے۔

Kiran Reddy lauds Indira Gandhi for keeping AP united

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں