ملک میں پہلی بار ورلڈ اگریکلچر فورم ٹریڈ فئیر - حیدرآباد کو میزبانی کا اعزاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

ملک میں پہلی بار ورلڈ اگریکلچر فورم ٹریڈ فئیر - حیدرآباد کو میزبانی کا اعزاز

آندھرا پردیش ریاستی حکومت کی جانب سے کسان طبقہ کو تعاون کرنے اور 8.5کروڑ کی آبادی کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور شعبہ زراعت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے زرعی شبعہ میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زرعی پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے،چیف سکریٹری پی کے موہنتی جنہوں نے آج ورلڈاگر یکلچر فورم (ڈبلیو اے ایف) ٹریڈ فئیر کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منقعد کیا تھا۔جو /4نومبر سے 7 /نومبر کو حیدر آباد میں منقعد ہوگی ،ان خیالات کا اظہار کیا ۔چیف سکریٹری نے کہا کہ ملک کو ایشیامیں پہلی مرتبہ اس طرح کی نمائش کے انقعاد کا اعزاز حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے عہد یداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس باوقار تقریب کو بڑے پیمانے پر کامیابی سے ہمکنار کریں۔چیف سکریٹری نے کہا کہ ہندوستانکو جو زرعی پیداوار کے مرکز کی حیثیت سے تصور کیا جاتا ہے ،ورلڈ اگر یکلچر فورم کی میزبانی کا سنہری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دنیا بھر سے اس ٹریڈ فیئر میں شرکت کرنے والے مندوبین کے سا تھ حوصلہ افزاء تعاون کو یقینی بنائیں اور غذائی پیداوار ،خشک فصلیں اور توانائی میں بہتری کیلئے استعمال کئے جانے والے اگر یکلچر پمپ سٹس کے تعلق سے انہیں موثر معلومات فراہم کریں۔چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ورلڈ اگریکلچر فورم ٹریڈ فئیر کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیں اور مندوبین کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں۔

First World Agriculture Forum Congress meet in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں