فیصلوں میں غلطی اورمجرمانہ فعل کے درمیان فرق کرنا لازمی - منموہن سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

فیصلوں میں غلطی اورمجرمانہ فعل کے درمیان فرق کرنا لازمی - منموہن سنگھ

فیصلوں میں غلطی اورمجرمانہ فعل کے درمیان فرق کرنا لازمی ۔ سی بی آئی کانفرنس،منموہن سنگھ کا خطاب

وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے آج سی بی آئی سے کہاہے کہ فیصلہ کی غلطیوں کو،مجرمانہ افعال سے ممیز کرنے کی اہمیت ہے۔ایک ایسے وقت جبکہ رشوت ستانی کے متعددالزامات بشمول کوئلہ اسکام کے سبب وزیراعظم کی حکومت کاامیج متاثر ہواہے،انہوں نے کہاکہ بعض فیصلے،جب کئے جاتے ہیں تواس وقت دانشمندانہ معلوم ہوتے ہیں لیکن بعد میں وہ غلط ثابت ہوسکتے ہیں۔"ہمارے انتظامی ڈھانچہ کاانتظام کچھ اس طرح کرناہوگا کہ نامعلوم خوف،فیصلہ سازی کے عمل کو مفلوج نہ کرنے پائے۔ڈاکٹر سنگھ،سی بی آئی کی گولڈن جوبلی تقاریب کے موقع پرامنظم کردہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ہندوستان میں رشوت ستانی پرعام بحث کے بارے میں انہوں نے کہاکہ بعض دفعہ اس بات کوفراموش کردیاجاتاہے کہ معاشی ترقی(کبھی)رشوت ستانی کے عظیم ترمواقع کا مفہوم بھی دیتی ہے۔"اہمیت اس کی بات کی ہے کہ ہم رشوت ستانی کے مسئلہ کواس کے صحیح تناظر میں دیکھیں اوررشوت ستانی کوروکنے میں ہمیں انتہائی چوکسی برقراررکھنی چاہئے۔عوامی زندگی میں شفافیت اورجواہدہی کویقینی بنانے حددرجہ کوشش کرنی چاہئے۔اس بات کو یقینی بنانے کی بھی اہمیت ہے کہ قومی تعمیرکاکام،معقولیت پسندانہ حدتک تیزرفتاررہے"۔منموہن سنگھ نے کہاکہ رشوت ستانی کے مسئلہ پرعام مباحت میں اس مسئلہ پربھی کچھ زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کہ ترقی کی رفتارکوتیزتربنانے کے لئے کیااقدامات ضروری ہیں۔"ایسے کارناموں پر مزیدتوجہ مرکوز کرنے کی بھی ضرورت ہے جن پرہم،بجاطور پرفخر کرسکتے ہیں۔ہم ہمیشہ،محض اس وجہ سے سرکاری اداروں کی اہمیت کوگھٹانہیں سکتے کہ بعض غلطیوں کے کیسس ہوئے ہیں"۔سنگھ نے کہاکہ غیریقینی دنیامیں فیصلہ سازی"ایک انتہائی پرجوکھم"عمل ہے۔"ایسے اقدامات پرجوبادی النظر میں بدنیتی یامالی فائدہ دکھاتے ہوں،یقینااحتراز کیاجاناچاہئے۔(تاہم)کسی بدنیتی کے بغیرمروجہ پالیسی کے دائرہ میں کئے گئے فیصلوں کومجرمانہ عمل قراردینا یقیناًغلط اورزیادتی ہوگا"۔وزیراعظم کے ریمارکس کواس پس منظر میں دیکھاجاسکتاہے کہ سی بی آئی نے سابق معتمدوزارت کوئلہ پی سی پاریکھ کے خلاف ایف آئی آردرج کیاہے اورالزام لگایاہے کہ تلابیراکول بلاک کو،ہنڈالکوکو،الاٹ کرنے کے ان کے فیصلہ کوانہوں نے مبینہ طورپر بدل دیاتھا۔سی بی آئی نے فیصلہ کی اس تبدیلی کومجرمانہ فعل قراردیاہے۔ڈاکٹرسی بی آئی رنجیت سنہانے اپنی تقریرمیں کہاکہ ایسے میں جبکہ تیزرفتار معاشی ترقی کے لئے،قدرتی وسائل سے استفادہ پرعاجلانہ فیصلوں کی ضرورت ہے،پالیسی سازوں کے لئے چیلنج یہ ہے کہ وہ اس انداز میں کام کریں کہ عدم مناسبت کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

Errors of Judgement Not Same as Criminal Acts: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں