اردن سلامتی کونسل میں سعودی عرب کی جگہ لے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-09

اردن سلامتی کونسل میں سعودی عرب کی جگہ لے گا


اقوام متحدہ
( اے پی )
اردن، سلامتی کونسل اقوام متحدہ میں 2سالہ میعاد کے لیے سعودی عرب کی جگہ لے گا۔یہ معاد آئندہ جنوری سے شروع ہورہیہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ، جس ماضی میں نظیر نہیں ملتی ، کونسل اقوام متحدہ کی نشت کو مسترد کردیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ چونکہ یہ معاملت ، خانگی طور پر ہوئی ہے، اردن کے سفیر برائے اقوام متحدہ پرنس زید الحسین نے کل رات عمان پرواز کی تاکہ سلامتی کونسل میں اردن کے نئے رول پر اپنے ملک لے قائدین سے تبادلہ خیال کریں ۔ جاریہ ہفتہ کے ادائل میں اردن نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں نشست کے لئے اپنی کوششیں ترک کردی تھیں اور سعودی عرب کے لئے راہ ہموار کردی تھی ۔ آئندہ منگل کو کونسل کے لئے سعودی عرب کے بلا مقابلہ انتخاب کا امکان نظر آتا ہے ۔ سلابتی کونسل میں روایتی طار پر کسی عرب ملک کے لئے محفوظ نشست کو جنرل اسمبلی نے گذشتہ 17اکتوبر کو سعودی عرب کو دینے کے لئے ووٹ دیا تھا۔ اب سعودی عرب کی جگہ اردن کو نشست دینے کی ، رسمی منظوری دینی ہوگی۔ چونکہ اردن، واحد امیدوار ہے اسلئے سعودی عرب کے انتخاب عملا یقینی ہے، سلامتی کونسل میں 2سالہ میعاد کے لئے سعودی عرب کے انتخاب کے اندرون 24گھنٹے سعودی وزارت خارجہ نے نشست کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے سفارت کاروں کو ششدر کردیا تھا ۔ سعودی عرب نے اسرائیل ۔ فلسطین تصادم کے خاتمہ اور شام میں جنگ کو روکنے میں سلامتی کونسل ناکامی پر اس کونسل کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مشرقی وسطی میں عام تباہی کے اسلحہ سے پاک ایک منطقہ قائم کرنے کے لئے ایک کانفرنس کی طلبی میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر بھی سعودی عرب نے شدید تنقید کی تھی ۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سعودی عرب کی یہ تنقید بڑی حد تک اس کے دیر ینہ حلیف امریکہ پر تھی ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ مشرق وسطی کے متعدد مسائل پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اختلاف ہیں۔بالخصوص مصر اور شام کے بحرانوں سے نمٹنے کے ، امریکہ کے طریقہ کار پر بھی سعودی عر ب متعرض ہے۔
Jordan likely to take UN Security Council seat rejected by SA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں