متحدہ عرب امارات ایران کے ساتھ معاشی کمیشن قائم کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

متحدہ عرب امارات ایران کے ساتھ معاشی کمیشن قائم کرے گا

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ بڑی طاقتوں کیساتھ اس کے نیو کلیر پروگرام کے سلسلہ میں جو معاہدہ ہوا ہے اس کے پس منظر میں عرب امارت اور ایرا ن کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم ہوا ہے ۔ اس معاہدہ کے نتیجہ میں ایران کے خلاف جزوی طور پر تحدیدات میں ڈھیل دی گئی ہے ۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کے دوران صدر حسن روحانی نا کہا کہ ایران اور امارت کے درمیان سیاسی اور معاشی میدان میں تعاون کے مواقع ہیں ۔ امارت مشترکہ معاشی کمیشن قائم کرنے تیار ہے ۔ اس کمیشن کے ذریعہ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دی جائے گی ۔ جنوبی خلیج میں واقع جزیرہ ابو موسی اور دیگر جزائر پر دونوں ممالک دعوی کرتے ہیں ۔ ایران کے سابق حکمراں رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایران نے ان جزائر پر قبضہ حاصل کرلای تھا ۔ 1971ء میں برطانیہ نے ان زیر انتداب جزائر کو آزادی دے دی اور وہاں سے افواج کو ہٹالیا ۔ عرب امارت نے کہا کہ اس وقت سے ایران نے ان پر قبضہ کرلیا اور ایر پورٹ تعمیر کیا اور فوجی اڈہ قائم کردیا ۔ امارت میں ایران کے بھاری تعداد میں ورکرس کام کرتے ہیں ۔ امارت نے ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان طئے پائے معاہدہ کا خیر مقدم کیا جس کے تھت ایران اپنے نیوکلیر پروگرام کو محدود کردے گا ۔ خلیجی ممالک اور مغربی طاقتوں کا خیال ہے کہ ایران بالآ خر نیو کلیر بم تیار کرنے اقدام کرے گا ۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایران پر امن نیو کلیرپروگرام بم بنانے کی کوشش کرے گا ۔

Nuclear deal could improve Iran, UAE ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں