مولانا آزاد کا 125 واں یوم پیدائش - قومی ویب سائیٹ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

مولانا آزاد کا 125 واں یوم پیدائش - قومی ویب سائیٹ کا افتتاح

web-portal-on-Maulana-Azad
مرکزی حکومت نے آج ملک کے پہلے وزیراتعلیم مولاناابوالکلام آزادکے125ویں یوم پیدائش کے موقع پرمولانا سے متعلق ایک قومی پورٹل کاافتتاح کیاتاکہ عوام الناس،مولانا کی زندگی،ان کے کارناموں اورتہذیبی ورثہ سے واقفیت حاصل کرسکیں۔گذشتہ2اکتوبر کو مہاتماگاندھی پرپورٹل کے لانچ کے بعد یہ،اپنی نوعیت کادوسراپورٹل ہے۔آئندہ14نومبر کو یوم اطفال کے موقع پرملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہروپرتیسرے پورٹل کا لانچ کیاجائے گا۔آج مولاناآزاد پرپورٹل کے لانچ کے بعد وزیراقلیتی امور کے رحمن خان نے بتایاکہ"مولانا،ہندوستانی نظام کے سرپرست تھے اور نوجوان نسل کو ہمارے عظیم قائدین کی خدمات کے بارے میں واقف ہونا ہی چاہئے۔پورٹل،مولاناآزاد کے(علمی)ورثہ کوڈیجیٹل بنانے کی پہل ہے۔ملک میں قومی نظام تعلیم،اعلی تعلیم کے عصری اداروں بشمول انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹکنالوجی(آئی آئی ٹی)کے قیام کا سہرا،مولاناکے سرہے۔پورٹل میں مولاناآزاد کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی تصنیف کردہ زائداز20کتابوں کے عنوانات اوران سے متعلق اطلاعات شامل ہیں"۔وزیراعظم کے مشیربرائے اطلاعات عامہ سام پٹروڈانے کہاکہ ہندوستان کے نظام تعلیم کے لئے مولانا آزاد کی خدمات کوبھلادیاگیا ہے"۔ہم میں سے بہت کم لوگ،اعلی تعلیم اوریونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی)کے لئے مولاناآزاد کے عظیم رول کے بارے میں جانتے ہیں۔ہم یہ جاننے کی زحمت بھی نہیں کرتے کہ ہمارے عظیم قائدین نے کن حالات میں عظیم تعلیمی کارنامے انجام دےئے۔پٹروڈانے کہاکہ پورٹل عوام بالخصوص نوجوانوں کو مولانا کی تصانیف اورنقطہ نظر سے واقف ہونے میں مدد ملے گی۔مولانا کی بصیرت،ملک کے نظام تعلیم کی بنیادبن گئی۔نئی دہلی میں مولاناابوالکلام آزاد کے مقبرہ کی خستہ حالت کی وجہ کے بارے میں مرکزی وزیراقلیتی امور کے رحمن خان،کچھ نہیں بتاسکے۔یہاں مولاناآزاد پرپورٹل کے لانچ کی تقریب کے موقع پرانہوں نے کہاکہ"یہ ایک محفوظ سائٹ ہے اوراس کی نگہداشت کے لئے نامزد کردہ عہدیدارذمہ دار ہیں۔

احمدآباد
(پی ٹی آئی)
مولاناابوالکلامآزاد اورچاریہ کرپلانی کوان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے چیف منسٹر گجرات نریندرمودی نے آج کہاکہ تاریخی شخصیتیں جوصرف اس لیے عوام کی یاد سے مٹ چکے ہیں کیونکہ وہ ایک مخصوص خاندان سے وابستہ نہیں تھے۔یہ سچ ہے کہ ایسی تاریخی شخصیات ہیں جوصرف اس لیے عوام کی یادداشت سے مٹ گئے ہیں کیونکہ وہ ایک مخصوص خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔مودی نے اچاریہ کرپلانی اورمولاناابوالکلام آزاد کی125ویں یوم پیدائش کے موقع پراپنے بلاگ پر یہ تحریر کیا ہے۔وراشتی سیاست پرنکتہ چینی کرتے ہوئے مودی نے استفسار کیاکہ صرف اس لیے کہ وہ ایک مخصوص خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے،عوام کی یادداشت سے انہیں مٹاناچاہئے یاانہیں کم یادرکھناچاہئے۔

Govt launches web portal on Maulana Abul Kalam Azad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں