دہلی میں زلزلے کے 4 مسلسل جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-13

دہلی میں زلزلے کے 4 مسلسل جھٹکے

Delhi shaken by four small earthquakes
ہندوستانی دارالحکومت دہلی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں زلزلے کے 4 خفیفت جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب محو خواب لوگ بستروں سے گر پڑے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا جھٹکہ جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ، رات 12 بجکر 41 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ جبکہ مزید تین جھٹکے جن کی شدت 3.3 ، 2.5 اور 2.8 تھی بالترتیب رات 1:41 ، 1:55 اور 3:40 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکوں کا مبدا جنوبی دہلی میں 10-11 کیلومیٹر گہرائی میں اور 28.4 درجہ ارض بلد شمال ونیز 77.4 درجہ طول بلد مشرق میں تھا۔
اسی دوران نائب صدر نشین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی ایم ششی دھر ریڈی نے کہا ہے کہ "چونکہ زلزلوں کے جھٹکوں کا مبدا سطح زمین سے صرف 10 تا 11 کیلومیٹر نیچے تھا اس لیے لوگوں نے یہ جھٹکے محسوس کیے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

India capital Delhi shaken by four small earthquakes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں