بغداد
(رائٹر )
عراق میں دھماکہ اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 23افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنوبی بغداد سے متصل سنی اکثریتی دودر اعلاقے میں ہوئے دو دھماکوں میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب بغداد کے ترمیہ علاقوے میں ایک کار نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا جس سے حکومت نواز سا ہوا ملیشیاکے تین افراد ہلاک اور دیگر 3زخمی ہوگئے ۔ بغداد کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں سنی مساجد کے نزدیک ہونے والے دھماکوں سے جمعہ کی نماز ادا کرکے لوٹ رہے 3افراد ہلاکاور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب بغداد سے 329کلومیٹر دورحمال العلیل میں پولیس کی چیک پوسٹ کے نزدیک بندوق برداروں نے دو پولیس والوں کو ہلاک کردیا جبکہ اسی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2فوجی ہلاک ہوگئے ۔
23 killed, 95 wounded in violent attacks in Iraq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں