عامر خان کہتے ہیں : "اپنے پورے کرکٹ کریئر کے دوران سچن نے نہ صرف کرکٹ کی پوری دنیا میں، بلکہ ہمارے دلوں میں بھی دھوم مچائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنا یہ گانا 'دھوم مچالے' کرکٹ کی اس نامور شخصیت کے نام وقف کرنا چاہتے ہیں۔"
دو دہائی سے زیادہ عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے سچن تنڈولکر ممبئی کے وانكھیڑے اسٹیڈیم میں اپنا آخری 200 واں ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔ اور "دھوم 3" کا یہ ٹائٹل ٹریک ممبئی میں سچن کے کھیلنے سے پہلے شروع کیا جائے گا۔
ویسے عامر خان کے اس نرالے ستائشی انداز سے قبل فلم "چنئی ایکسپریس" میں شاہ رخ خان بھی ایک نامور فلمی اداکار کے لئے ایسی دلچسپی دکھا چکے ہیں۔ شاہ رخ نے اپنی اس فلم میں "لنگی ڈانس" والا نغمہ جنوبی ہند کے مشہور اداکار رجنی کانت کے نام معنون کیا تھا۔
Dhoom song dedicated to Sachin Tendulkar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں