ملک کی نصف آبادی 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-08

ملک کی نصف آبادی 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ ہندوستان کی تقریبا50فیصدآبادی25سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے،ان نوجوانوں کو ضروری مہارت اور روزگار کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا۔راشٹرپتی بھون میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ڈائرکٹرس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ آنے والے برسوں میں ہندوستان کی سب سے بڑی قوت آبادی سے متعلق حصہ ہے۔ہماری آبادی کا50فیصد سے زیادہ حصہ25سال کی عمر سے کم ہے اور جلدکام کرنے کے قابل عمر والی عالمی آبادی کا پانچواں حصہ ہمارے ملک میں ہوگا۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ یہ ایسی بات ہے جسے نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ہمیں چاہئے کہ ہمیں فوری ہمارے نوجوانوں کو ضروری مہارت سے لیس کریں اور روزگارفراہم کریں۔صدرجمہوریہ کی جانب سے جوتمام این ٹی ٹی ایس کے وزیٹرہیں،پہلی مرتبہ اس طرح کی کانفرنس طلب کی گئی ہے،پرنب مکرجی نے کہاکہ حکومت اعلی تعلیم میں بڑی مقدار میں وسائل مشغول کررہی ہے۔ہمیں ہمارے اداروں کو دنیاکے بہترین اداروں کا درجہ دلاناہوگا۔صدرجمہور نے کہاکہ یہ کانفرنس منگلیان مشن کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستان کی جانب سے خلائی تحقیق کے شعبہ میں نمایاں سنگ میل حاصل کرنے کے محض دودن کے بعد ہی منعقد ہورہی ہے۔صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہمارے خلائی سائنسدانوں اور انجینئروں نے عزم اور حوصلہ قیادت،محنت شاقہ کا باربار مظاہرہ کیاہے۔ہندوستان فرنٹیرٹکنالوجی کے شعبوں میں عالمی سطح پر برتری وفوقیت کے حصول کااہل ہے۔اسرونے جومثال قائم کی ہے اس پرہمارے ملک کے بڑی تعداد میں دیگر شعبوں میں عمل کیاجاسکتاہے۔صدرجمہوریہ نے یہ توقع ظاہر کی کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سارے ملک میں معیاری انجنئیرنگ تعلیم کے سلسلہ میں مرکزی رول اداکریں گے۔وزیراعظم منموہن سنگھ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیارہویں منصوبہ کے فوائد کو مستحکم کرتے ہوئے بارہویں منصوبہ کے دوران اعلی تعلیم کو بڑی اہمیت دے گی۔وزیراعظم نے این ٹی ٹی ایس کے ڈائرکٹرس سے کہاکہ وہ حالات کو بہتربنانے سے متعلق اجتماعی کوششوں میں اہم حصہ اداکریں۔منموہن سنگھ نے یوپی اے حکومت کی جانب سے اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کوبھی اجاگرکیا۔

President Pranab Mukherjee at Conference of Directors of National Institutes of Technology : Education key to economic growth, President says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں