hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2013-nov-09 |
منصف نیوز بیورو
تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین ، ہر ماہ تاخیر سے تنخواہوں کی ادائیگی کے سبب پریشان ہیں۔ گذشتہ ماہ عیدلاضحیٰ کے باوجود 27/ اکتوبر کو تنخواہیں ادا کی گئیں اور اب جبکہ ماہ نومبر کے 8 دن گزر چکے ہیں ، ابھی تک یہ ملازمین گذشتہ ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔
مکہ مسجد اور شاہی مسجد محکمہ اقلیتی بہبود کی راست نگرانی میں ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے لیکن مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین جن کی تعداد تقریباً 50 ہے انہیں بروقت تنخواہ ادا نہیں کی جاتی۔ ان دونوں مساجد کے لیے سالانہ 30 لاکھ روپے مختص کیے جاتے ہیں لیکن تنخواہ دیر سے ادا کیے جانے کا کوئی سبب بتایا نہیں جاتا۔ ان دونوں مساجد کے ملازمین نے بتایا کہ اگر اندرون دو یوم انہیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں تو وہ آئیندہ پیر یا منگل سے ہڑتال شروع کر دیں گے۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں