جموں و کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آنے کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

جموں و کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آنے کا اندیشہ

جمو ں وکشمیر میں ایک خطرناک زلزلہ آ نے کے امکانات کی پیش گوئیوں کے درمیان ریاستی سرکار نے کہاہے کہ وہ ان امکانات سے باخبرہے اور آفات سماوی سے نپٹنے کے لیے ایک جامع منصوبے پر غور کررہی ہے ۔وزیر برائے قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور سیف اللہ نے آج قانون سازیہ کے ایوان بالا کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کا پورا علاقہ سیسمک زون ۔4اور5ویں کے دائرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ریاست کے اوڑیاورسابق ڈوڈہ علاقے تباہ کن زلزلوں کی زد میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس سے پوری طرحآگاہ ہے ۔اور اس ضمن میں وزیر اعلی کی سربراہی میں اسٹیٹ ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، چیف سکر یٹری کی قیادت میں اسٹیٹ ایگزیٹیو کمیٹی اور ترقیاتی ضلع کمشنر کی سر بر اہی میں ڈسٹرکٹ ڈسزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاٹا انسٹی ٹیٹوٹ برائے سوشل سائنسرکی مشاورت سے ایک جامع اسٹیٹ ڈسزاسٹر مینجمنٹ منصوبہ مرتب ہورہاہے جس کے 2013کے آخر تک پیش کیے جانے کی جانے کی توقع ہے ۔ڈاکٹر بشیر احمد شاہ اور نعیم اختر اندرابی کی توجہ دلاؤ تحریک کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ2012کے دوران آگز لری پولیس کی دو موجودہ بٹالینوں کو جے اینڈ کے اسٹیٹ دسزاسٹرریسپانس فورس میں تبدیل کیا گیا ، جن میں ایک سری نگر اور دوسری سانبہ میں تعینات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو سابق ڈوڈو میں پیش آئے زلزے کے دوران تعینات کیا گیا جنہوں نے متاثر لوگوں کی امداد میں معاونت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت 25 کروڑروپے مہلوکین اور زخمی ہوئے افراد اور زلزلے میں تباہ ہوئے مکانات کے مالکان کی عبوری امدار کے لیے واگزار کیے گئے۔ اس کے علاوہ 5579خیمے بھی عارضی پناہ کے لیے فراہم کیے گئے اور کشتواڑ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع کے زلزلہ متاثرین کے حق میں تین ماہ مفت راشن بھی منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں 700 تعلیمی اداروں کو چالو رکھنے کیلئے خیمے فراہم کیے گئے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے زلزلہ متاثرین کو لیہہ کے طوفانی بارشوں کے متاثرین کی طرز پر امداد فراہم کرنے پر مرکزی حکومت کو ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک مرکزی حکومت نے اس ضمن میں نہ تو کوئی خصوصی پیکیج منظور کیا ہے اور نہ ہی ریاستی حکومت کو ایس ڈی آر ایف کے قواعد میں نرمی برتنے کی اجازت دی ہے۔

Potential expected earthquake in Jammu and Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں