صادق جمال فرضی مڈبھیڑ - پولیس افسر پانڈے سے سی بی آئی کی تفتیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

صادق جمال فرضی مڈبھیڑ - پولیس افسر پانڈے سے سی بی آئی کی تفتیش

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی ایک ٹیم نے 2003 میں ہونے والی صادق جمال مڈبھیڑکے معاملے میں جیل میں بندمعطل ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس پی پی پانڈے سے کل پوچھ گچھ کی۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ سی بی آئی کے افسران نے جیل کی بیرک میں پانڈے کے وکیل کی موجودگی میں ان سے تقریبا3گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔سی بی آئی نے 4دن پہلے بھی 2004میں ہونے والے عشرت جہاں انکاؤنٹر کے معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔مڈبھیڑکے دونوں معاملوں میں ریاست کے معطل ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی جی ونجارااورکئی دیگر سینئر پولیس افسرپانڈے کے ساتھ ان دنوں جیل میں بندہیں۔واضح رہے کہ13جنوری2003کواحمدآباد کے نروداپولیس کی فائرنگ میں صادق جمال کی موت ہوگئی تھی۔پولیس کادعوی ہے کہ صادق جمال ایک دہشت گردتھا جونریندرمودی سے 2002کے فساد کابدلہ لیناچاہتاتھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں