ملک میں آج عید الاضحی منائی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-16

ملک میں آج عید الاضحی منائی جائے گی

eid-al-adha-in-india
عید الاضحی کل ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ عیدگاہوں اور مساجد اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان جانوروں کی قربانی دیں گے۔ملک کے مختلف حصوں میں بازاروں میں زبر دست گہما گہمی دیکھی گئی، جہاں مسلمان عید سے قبل آخری لمحات میں خریداری میں مصروف رہے۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی، نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے عوام کو عید الضحی کی مبارک باد دی اور اپنے پیام میں کہا کہ یہ موقع خلوص و محبت ، قربانی اور در گزر کے راستے کو اپنانے کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ان قائدین نے اپنے پیام میں اس توقع کا بھی اظہار کیاکہ عید کا یہ موقع تمام کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے گا۔ صدر جمہوریہ نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ عید کا یہ موقع تمام کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے گا۔ صدر جمہوریہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ملک کی تہذیت اور مختلف فرقوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ملک کے تمام شہریوں ، خاص طور پر مسلمانوں کو عید الا ضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جذبہ ء قربانی اس عید کی اہم خصوصیت ہے۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا امن، ہم آہنگی اور خیر سگالی کے پیام کو عام کرتے ہوئے عید کی خوشیاں منانی چاہئیں۔

Eidul Azha celebrated today in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں