آدھار کارڈ مسئلہ - یو آئی ڈی اے آئی سپریم کورٹ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-16

آدھار کارڈ مسئلہ - یو آئی ڈی اے آئی سپریم کورٹ سے رجوع

حکومت کی سماجی فلاح و بہبود کی اسکیمات سے استفادہ کے لیے آدھار کار ڈ کو لازمی قرار نہ دینے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف "یونگ ایڈنٹی فیکشن اٹھاریٹی آف انڈیا" بھی حکومت اور عوامی شعبہ کی تیل کمپنیوں کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات سے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے یو آئی اے ڈی اے نے یہ استدلال پیش کیا کہ آدھار شناخت کے لیے ایک ثبوت ہے، جب کہ دیگر ایجنسیوں کی جانب سے شہریت کی تصدیق اور غیر قانونی تارکین وطن کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ اس نے کہا کہ آدھار کے لیے ناموں کے اندراج میں تصدیق کے مؤ ثر طریقہ کو اختیار کررہی ہے اور اس میں غیر قانونی تارکین وطن کے شامل ہونے کا تاحال کوئی ثبوت نہیں۔

UIDAI moves Supreme Court on Aadhaar card

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں