سعودی عرب میں خواتین کیلئے دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

سعودی عرب میں خواتین کیلئے دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی

World-largest-womean-varsity-Saudi-Arabia
سعودی عرب ، خواتین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی قائم کرے گا اور اس طرح تقریبا 60ہزار طالبات کو تعلیمی سہولتوں کا پیشکش کیا جائے گا۔ پرنس نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی ( پی این یو ) کا کیمپس جو ریاض میں ہوگا، تقریبا 30لاکھ مربع میٹر رقبہ پر محیط ہوگا۔ دعوی کیا جاتا ہے کہ خواتین کے لئے یہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہوگی۔ اس کیمپس کا ڈیزائن مشہور عالم آرکیٹکچر و ڈیزائن فرم پر کنس پلس ول نے دار الہنداسہ کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس جامعہ میں تمام ہام تعلیمی شعبوں میں انتہائی عصری سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ان کے سہولتوں سے 60ہزار انڈر گریجویٹ طالبات استفادہ کرسکیں گی۔ بیشتر کیمپس ، کی صورت گری کے لیے اکثر کئی دہے لگ جاتے ہیں۔ اس کے برعکس پی این یو میں تمام سہولتیں بحالت موجودہ بعجلت تیار کی گئی ہے۔ یہ کیمپس ، علاقائی فن تعمیر کا اعلی اور منقش نمونہ ہے و نیز تہذیبی روایات کا آئینہ دار ہے ۔ اس میں جو حصے 'مشربیہ' بنائے گئے ہیں وہ طالبات کے لیے پردہ/حجاب کو ملخوط رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں ۔ کیمپس ہی کے احاطہ میں بیرونی وسیع حصے جہاں طالبات گھوم پھر سکتی ہیں۔ برکنس پلس ول اور دارلہنداسہ نے کیمپس کے بیشتر حصہ کے للیے ، کلیتا خواتین کے لیے ساز گار ماحول پید ا کیا ہے۔ ( صرف میڈیکل سنٹر اور ریسرچ سنٹر کے محدود علاقے مشترکہ تعلیم کے لئے ہیں)۔

World's largest varsity for women coming up in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں