پاکستان میں 26 وزراء معطل - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

پاکستان میں 26 وزراء معطل - الیکشن کمیشن

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے 26وزراء کو مقررہ مدت کے اندر اپنی املاک کی تفصیل کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔معطل ارکان میں12ارکان پالیمنٹ ،3قومی اسمبلی کے ارکان اور 21چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہیں۔40ارکان معطلی کا سامنا کررہے تھے لیکن 14وزراء نے کل اپنی دولت کے بارے میں کاغذات الیکشن کمیشن کو سونپ دئیے تھے ۔قانون کے تحت کسی بھی رکن پالیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے رکن کو ہر سال 30سمتمبر تک اپنی مال ودولت کے بارے میں بتانا ہوتاہے۔کمیشن نے 15اکتوبر تک تفصیل حاصل کرنے کا انتظار کرنے کے بعد رپورٹ تیار کر کے دی گئی مہلت کے اندر کاغذات جمع نہ کر پانے والے ارکان کو معطل کردیا۔

ECP suspends 26 lawmakers for failing to declare assets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں