سیکورٹی کونسل کی نشست پر عرب ممالک کی توجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-24

سیکورٹی کونسل کی نشست پر عرب ممالک کی توجہ

سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کے غیر معمولی استر داد سے عالمی تنظیم ایک نا گہانی صورتحال کا شکار ہوگئی ہے تاہم ساتھی قریبی ملک کوویت اس نشست کو پر کرنے دوسرے امکانی کامیا ب امیدوار کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ 15رکنی سلامتی کونسل میں سعودی عرب کی میعاد اندرون 10ہفتے یعنی یکم جنوری کو ختم ہورہی ہے جبکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سفارتکار، اس مخلوعہ نشست کو پر کرنے کے لیے تیزی نہیں دکھا رہے ہیں۔ بعض گوشوں کو توقع ہے کہ ریاض کے رویہ میں تبدیلی ہوگی۔ برطانوی سفیر مارک لیال گرانڈ نے کل بتایا کہ مستقبل میں کیا ہوگا اس کاانتظار کیا جار ہا ہے۔ اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ میں ہفتہ کو سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ عالمی تنظیم کی شام کی جنگ کے خاتمہ میں ناکامی اور دیگر مشرق وسطی مسائل پر حرکت میں نہ آنے کے خلاف کونسل کی نشست جس پر باری باری مختلف ممالک فائز ہوتے ہیں کو ترک کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔ جمعہ کو سعودی عرب نے دو سالہ میعاد کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سفارتکار اور سرکاری عہدیداران اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ متبادل امیدوار کے فیصلہ کی کاروائی کی شروعات کے لیے کس قسم کی رسمی اعلامیہ درکار ہے۔ فرانسیسی سفیر جے راڈر نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں مقننہ ضابطہ موجود نہیں ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ باور کرتے ہیں کہ چند ہفتوں میں یہ اقدام کیا جائے گا۔ تاہم اس کے لیے وقت لگے گا۔

Focus on Arab states to fill Saudi Security Council seat, Kuwait a front-runner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں