VHP's sankalp diwas meeting in Ayodhya
اتر پردیش حکومت کی جانب سے وی ایچ پی سنکلپ یاترا پر امتناع کے بعد تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرو گرام پر عمل کرے گی جب کہ ضلع انتظامیہ نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر رام ولاس ویدانتی نے کہا کہ ہمارے کارکن ہزاروں کی تعداد مین پورے اتر پردیش سے مقام پر پہونچ رہے ہیں۔ ہم ریاستی حکومت کے ساتھ ٹکراؤ کیلئے تیار ہیں۔ وی ایچ پی ریالی نکالنے کیلئے پر عزم ہے اور پابندی سے ہم پر کچھ فرق نہیں پڑتا۔ فیض آباد کے ضلع انتظامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وی ایچ پی کارکنوں کو مقام پر پہونچنے سے روکنے کیلئے تمام ضروی اقدا مات کررہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ویپن کمار دیدیدی نے بتا یا کہ ہم ایک بھی وی ایچ پی کارکن کو فیض آباد ایودھیا میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں سیل کردی جائیں گی اور سڑکوں کو بلاک کردیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ حکومت اتر پردیش نے اگست میں چوراسی کوسی پریکرما پر پابندی لگانے کے بعد کل وی ایچ پی کی سنکلپ یاترا پر امتناع عائد کردیا ہے۔ یہ یاترا رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے 18اکتوبر کو ایودھیا میں سرایو ندی کے کنارے نکالی جانے والی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں