منی میں رمی جمار - حجاج کرام نے قربانی کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-16

منی میں رمی جمار - حجاج کرام نے قربانی کی

mina jamarat
سعودی عرب سمیت پوری عرب دینا، افریقی ممالک اور امریکہ کے علاوہ یوروپ اور ایشیا کے بعض ممالک میں آج عید الا ضحی منائی گئی، تاہم پاکستان اور بعض دیگر مسلم ممالک میں عید چہار شنبہ کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب میں عید الا ضحی کے دن قربانی پیش کرکے حج کی تکمیل کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے جمع ہونے والے لاکھوں حجاج کرام قربانی کے بعد سر منڈواتے اور طواف زیارت کرکے اپنے گھروں کو لوٹنے کا قصد کرتے ہیں۔ واضح رہے رواں سال حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لئے گزشتہ برسوں کے مقابلے کم مسلمانوں کو آنے کی سعادت ملی۔ اس کی وجہ سے مسجد حرام میں توسیعی منصوبہ پر کام جاری ہونا تھا۔ اگلے سال سے انشا اللہ پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں حجاج یہ سعادت حاصل کرسکیں گے۔ عید الا ضحی کی ادائیگی کے موقع پر حرمین شریفین میں مسلمانوں کے اتحاد، ترقی و خوشحالی اور پوری دنیا کے لیے امن و چین کی دعاؤں کے ساتھ اسلام کے فروغ اور سر بلندی کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر امت کو درپیش چیلنجوں کے علاوہ ظلم کا شکار بنی نوع انسان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بحیثیت مجموعی عیدین کا مقصد ہی اللہ کی رضا کی تلاش ،اجتماعی اتحاد اور کمزوروں کی مدد ہے۔ عید اور قربانی کے حوالے سے مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد منی میں جمع تھی۔ ایک اندازہ کے مطابق منی میں 15لاکھ حجاج جمع تھے۔ جنہوں نے قربانی کرنے اور سر منڈوانے سے پہلے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ عید الضحی کے اس مبارک موقع پر مسلم ممالک کے سر براہان نے خصوصی پیغامات جاری کیے تاکہ باہمی اتحاد کو فروغ دیا جاسکے۔ ہندوستان اور پاکستان میں عید الا ضحی چہار شنبہ کو منائی جائے گی۔ ملک کے اہم سیاسی قائدین نے مسلمانوں کو عید کی مبارکبا د دی۔

Sacrifice by pilgrims at hajj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں