امریکہ کی عالمی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

امریکہ کی عالمی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے - جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجودہ تعطل اگر طول پکڑتا ہے تو یہ عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کیری نے انڈونیشیا میں اے پیک اجلاس شروع ہونے سے قبل کہا کہ ایشیا اور بحر الکال کے ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنطیم اے پیک کے اجلاس میں بارک اوباما کی عدم شرکت کے باوجوس ایشیا ہمارے لئے اہم ہے، واشنگٹن میں جاری شٹ ڈاؤن کے باوجود ہم ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ امریکی کانگریس میں ری پبلیکنس کے ساتھ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے تاہم انھوں نے کانگریس سے استدعا کی وہ اس بارے میں غور کرے۔ خیال رہے کہ اوباما نے ملک میں بجت کی عدم منظوری کی وجہ سے وفاقی محکموں کی بندش یا شٹ ڈاؤں کی وجہ سے ایشائی مماکل کا دورہ مکمل طور پر منسوخ کردیا تھا۔ امریکہ میں وفاقی حکومت کی سرگرمیاں پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت جزوی طور پر معطل ہوگئی تھیں جب حزب اختلاف کی اکثریت والے ایوان نمائندگان سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کچھ وفاقی محکموں کو کام بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اوباما اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان مالیاتی بل پاس کرنے کے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں ہوئے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ملک میں ابھی تک شٹ ڈاؤں جاری ہے۔

the U.S. government shutdown due to "political silliness" put's the nation's global reputation is at risk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں