یوسف علی - خلیج میں انتہائی طاقتور ہندوستانی بزنس مین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

یوسف علی - خلیج میں انتہائی طاقتور ہندوستانی بزنس مین

ابو ظہبی کے بزنس مین یوسف علی ایم گلف کو آپرشن کونسل ( جی سی سی ) ممالک مین ایک بار پھر انتہائی طاقتور ہندوستانی بزنس مین کے طور پر ابھرے ہیں۔ عربین بزنس میں میگزین کی اعلان کردہ فہرست 100انتہائی طاقتور ہندوستانی مین وہ مسلسل چوتھی مرتبہ یہ مقام پائے ہیں۔ یوسف علی جولو لو ہائیر مارکیٹس اسٹور کی ملکیت رکھتے ہیں انہوں نے فوڈ اسٹورس سلسلہ کے فیروز الانا کے مقابلہ میں اولین پوزیشن حاصل کی ہے۔ جی سی سی بحرین کوویت ، عمان ، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عب امارات پر مشتمل ہے۔ انتہائی طاقتور ہندوستانی بزنس مین قرار دئے گئے افرادکی فہرست میں اسٹانڈرڈ چار ٹرڈ بینک مڈل ایسٹ کے چیف آ پریٹنگ آفیسر وی شنکر نے تیسر ا مقام پا یا ہے جبکہ نگہداشت صحت شعبہ کے صدر اور یو اے ی ایکسچینج کے مالک بی آر شیٹی کا نمبر آتا ہے۔ وینچر سرمایہ دار گوکٹاریہ پانچویں اور دبئی کے قانوں داں اشیش مہتا ساتویں مقام پر ہیں۔ رواں سال کی فہرست میں11خواتین کے ریکارڈ داخلوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی میڈیکل پروفیشنل اور صنعتکار زلیخا داؤد کو فہرست میں 20واں درجہ ملا ہے جبکہ دبئی کی جمبو گروپ کی صدر نشین ودیا چھاپریہ کو 39درجہ ملا ہے۔ عربین بزنس کے ایڈیٹر ووڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی کمیونٹی کا جی سی سی کی نمو کے لیے تعاون مخفی نہیں ہے۔ فہرست میں شامل سبھی شخصیتوں نے اپنا بڑا کردار ادا کیا ہے۔

Dubai: Yusuffali most powerful Indian in Gulf for 4th year in row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں