ملکہ الزیبتھ دوم نے ملالہ یوسف زئی کو برمنگھم پیالس مدعو کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-07

ملکہ الزیبتھ دوم نے ملالہ یوسف زئی کو برمنگھم پیالس مدعو کیا

برطانیہ کی ملکہ الزیبتھ نے پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی تعلیمی مہم سے متاثر ہوکر انہیں بکنگھم پالیس مدعو کیا ہے۔16سالہ ملالہ کو برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے بکنگھم پیالس مدعو کئے جانے کے بعد قیاس کیا جارہا ہے کہ تعلیم نسوان کی جہد کار ملالہ امن کے نوبل انعام کا مستحق قرار دیا جائے گا ۔ملکہ الزیبتھ ملالہ کی جرت اور بہادری سے متاثر ہوئی ہیں۔ملکہ الزیبتھ نے لندن میں متعینہ پاکستانی ہائی کمشنر واحد شمس الحسن سے ملالہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم کی مہم چلانے والی ملالہ پر قاتلانہ حملہ کیا ۔اسکے سر اور گردن پرکاری زخم کرنے کے بعد اسکو علاج کے لیے لندن میں منتقل کیا گیا تھا ۔ملالہ نے برطانیہ کے اخبار سنڈے ٹائمز سے اس پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی تفصیلات بتائیں۔ملالہ نے بتا یا کہ جب و ہ اسکول سے واپس ہورہی تھی تو اس کی ویان پر طالبان نے حملہ کیا اور وہ نازک حالت میں تھیں۔ انہیں لندن کے دواخانہ میں ہوش آیا۔ وہ لندن کے کوئن الزیبتھ کے ہاسپٹل میں کوما کی حالت میں داخل ہوئیں۔ انہیں 6دن کے بعد ہوش آیا۔ ہوش آنے کے بعد انہیں والدین کی فکر ہوئی۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ انہیں کس نے لندن ہاسپٹل میں شریک کروایا۔ ملالہ نے بتا یا کہ لند ن میں ان کے چار آپریشن ہوئے، لندن کے ڈاکٹروں نے انہیں نئی زندگی دی۔ ملالہ اس وقت برمنگھم کے اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ ملالہ اس ہفتہ امریکہ کا دورہ کریں گی۔ آئی ایم ملالہ عنوان سے وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گی اور اپنے تعلیمی سفر اور طالبان کے حملہ کے بارے میں خیالات ظاہر کریں گی۔ ملالہ کا پیام ہے کہ تمام بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔ ان کے اس نعرے کی بناء پر انہیں نوبل امن انعام کے لیے تجویز کئے جانے کا امکان ہے۔ ملالہ کی یاد داشت شائع کرکے ساری دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ملالہ نے بر منگھم ہاسپٹل کے ڈاکٹر فلونا رینا لڈ کی ستائش کی۔ ڈاکٹر فلونار ینا لڈ اس وقت پاکستان پہنچ گئے جبکہ ملالہ پاکستانی فوجی ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔ ملالہ پر جس وقت طالبان نے حملہ کیا اس وقت ملالہ کی دو اور سہیلیاں بھی زخمی ہوگئیں۔ ملالہ جس ویان سے گھر واپس ہور ہی تھیں اس ویان کے ڈرائیور کو حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت اس کے ذریعہ کروائی جاسکے۔ ملالہ نے فکر ظاہر کی کہ ایک سیدھے سادھے ڈرائیور کو کیوں حراست میں رکھا گیا اور حملہ کرنے والے طالبان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ۔

Pakistani schoolgirl Malala Yousafzai invited to Buckingham Palace to meet Queen Elizabeth II

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں