مدھیہ پردیش - کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز - راہل گاندھی کا جذباتی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

مدھیہ پردیش - کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز - راہل گاندھی کا جذباتی خطاب

rahul gandhi
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی علیل ہونے کے باوجود تاریخی غذائی تحفظ بل کی منظوری کے بارے میں بے حد فکر مند تھیں۔یہ بل غریبوں اور بھوکوں کے لیے رعایتی داموں پر غذا کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ راہول گاندھی نے ریاستی دارالحکومت بھوپال سے لگ بھگ 522کلو میٹر دور کانگریس کے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو ان کی والدہ نے ہاسپٹل جانے سے انکار کردیا تھااور جب وہ مجبورا اس پر راضی ہوئیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔انھوں نے کہا کہ میں (ایوان میں) پیچھے کی نشست پر بیٹھا ہوا تھا اور اپنی والدہ کا بغور جائرہ لے رہا تھا کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ دیر بعد میں نے انھیں کماری شیلجا (وزیر سماجی انصاف )کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا ۔میں کچھ پریشان ہوگیا۔ راہول گاندھی نے جو واضح طور پر بے حد جذباتی نظر آرہے تھے ،مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔جہاں 25نومبر کو انتخابات مقرر ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سونیا گاندھی سے ہاسپٹل چلنے کے لیے کہا لیکن انھوں نے انکار کردیا ۔سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ غذائی بل کی منظوری تک وہاں سے روانہ نہیں ہوں گی ۔ انھوں نے مجھ سے کہا "تم چاہے کچھ بھی کرلو میں یہاں سے نہیں جاؤں گی"۔ " میں نے برسوں تک اس کے لیے جدوجہد کی ہے"۔ راہول نے مزید بتایا کہ بیماری کے باوجود ان کی والدہ پارلیمنٹ گئیں۔لیکن 10منٹ بعد دوبارہ باہر آگئیں ۔اس وقت تک ووٹنگ شروع ہوگئی تھی ۔اس مرتبہ میں بضد تھا کہ انھیں ہاسپٹل جانا ہوگا۔ میں زبردستی انھیں ہاسپٹل لے گیا جب کہ وہ اس کے لیے تیار نہیں تھی میں نے ان سے اس کی وجہ سے دریافت کی اور انھوں نے کہا کہ وہ (بل کی تائیدمیں)ووٹ دینا چاہتی تھیں لیکن ایسا نہیں کر پائیں۔ راہول گاندھی نے پہلی مرتبہ بر سر عام اپنی والدہ کی علالت کے بارے میں بتایا ہے جبکہ 26اگست کو لوک سبھا میں غذائی بل پر بحث جاری تھی۔ یو این آئی کے بموجب راہول نے اپوزیشن کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے بجائے خالی خولی وعدے کرتی رہتی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ عوام کی عزت واحترام ،ترقی کے زیادہ حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت عوام کی عزت نہیں کرتی ۔ گوالیار اور شاہ ڈول میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ 13اکتوبر کو ضلع داتیاکی رتنا گڑھ مندر میں بھگڈر مچ گئی کیو نکہ حکومت عوام کی عزت اور ان کا احترام نہیں کرتی ۔ ریلی میں تاخیر سے پہنچنے پر معذرت خواہی کے ساتھ انہوں نے اپنی تقریر کا آغازکیا ۔شاہ ڈول میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت پر کرپشن کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ عوام کو تعلیم اور روزگار فراہم کرنے میں نا کام ہوگئی ہے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مدھیہ پردیش یونیور سٹی آف کرپشن بن گئی ہے۔انہوں نے ایک رپورٹ کے حوالہ سے مدھیہ پردیش میں بے تحاشہ غربت کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں پر سیاست میں شامل ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں شامل ہونے تک انہیں تر قی حاصل نہیں ہوگی ۔ ترقی اسی وقت حاصل ہوگی جب وہ اسمبلی اورلوک سبھا میں پہنچیں گے ۔حقیقی ترقی حاصل کا مطلب کیا ہوتا ہے وہ بی جے پی نہیں جانتی ۔ ترقی کا مطلب صرف سڑکوں کی تعمیر نہیں بلکہ عوام کو وہ عزت واحترام ملے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ یہ عوام کو تبھی ملے گی جب نومبر کے انتخابات کے بعد کانگریس بر سراقتدار آئے گی۔جلسہ سے کانگریس جنرل سکریڑی ڈگوجئے سنگھ، مرکزی وزیر کمل ناتھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی خطا ب کیا۔

Rahul Gandhi tries to strike emotional chord with Madhya Pradesh tribals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں