خانگی ریڈیو اسٹیشنوں پر خبریں کیوں نہیں - سپریم کورٹ کا سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-18

خانگی ریڈیو اسٹیشنوں پر خبریں کیوں نہیں - سپریم کورٹ کا سوال

pvt fm radios
سپریم کورٹ نے آج مفاد عامہ کی ایک درخواست پر مرکز کو نوٹس جاری کردی۔ اس درخواست میں عدالت سے حکومت کہ یہ ہدایت دینے کی گذارش کی گئی تھی کہ خانگی ریڈیو اسٹیشنوں بشمول کمیونٹی ریڈیو خبریں نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے چیف جسٹس پی سد اشیوم کی زیر صدارت بینچ نے یہ سوال اٹھایا کہ آخر حکومت کو خانگی ٹیلی ویژن چینلوں کو اس کی اجازت حاصل ہے۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گذار نے اس بات کی درست نشاندہی کی ہے کہ ریڈیو تک ہرکسی کو رسائی حاصل ہے اور ٹی وی چینلوں کے معاملہ میں کسی کو مسئلہ نہیں ہے۔ بنچ نے حکومت سے کہا کہ وہ اس بات کا جواب دے کہ آخر خانگی ریڈیو اسٹیشنوں کو خبریں نشر کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ ایڈوکیٹ پر شانت بھوشن غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پیش وہئے، انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹیلی ویژن چینلوں کی طرح ریڈیو اسٹیشنوں کو بھی خبریں نشر کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ ذریعہ لوگوں کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے اور بھاری سرمایہ کاری کے بغیر ریڈیو اسٹیشن قائم کئے جاسکتے ہیں۔ بنچ نے دلائل کی سماعت کے بعد مرکز کو نوٹس جاری کردی۔

Why not allow pvt radio stations to broadcast news, SC asks govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں