مالدیپ کے صدر صدارتی انتخاب میں دوبارہ مقابلہ نہیں کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

مالدیپ کے صدر صدارتی انتخاب میں دوبارہ مقابلہ نہیں کریں گے

President-Maldives-Waheed
صدر مالدیپ محمدوحیدآئندہ ہفتہ تازہ صدارتی انتخات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ وہ ایک غیرجانبدارنگر انکارکارول اداکرتے ہوئے انتخابی کاروائی کی وسیع ترانصاف کے ساتھ برقراری کو یقینی بنائیں گے ۔وحیدکے پریس سکریٹری مسعود ایماد نے بتایاکہ صدروحیدنے19اکتوبرکومنعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وحیدکو7ستمبرکے انتخابات میں صرف 5فیصدووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ ملک کی سپریم کورٹ نے اس ہفتہ کے اوائل اسے متنازعہ طورپرمنسوخ کردیاتھا۔سپریم کورٹ نے سرکاری عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ20اکتوبرسے قبل صدارتی انتخابات منعقدکریں۔قبل ازیں جمہوری پارٹی (جے پی)قائدصمدابراہیم نے سنگین بے قاعدگیوں کی شکایت کے ساتھ عدالت میں دعوی دائرکیاتھا۔صدرکے دفترسے جاری کردہ بیان میں بتایاگیاہے کہ ایک ایسے وقت جبکہ آزادانتخابی کمیشن اور الیکشن کی کاروائی کوچیلنچ کیاجارہاہے ایسے میں ملک کے وسیع ترمفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے وحیدنے یہ فیصلہ کیا ہے۔صدر11نومرکو اپنی میعادکے اختتام تک عہدے پربرقراررہیں گے جبکہ توقع ہے کہ نئے صدرکوحلف دلایاجائے گا۔وحیدکی مقابلہ سے دستبرداری کے بعد متوقع کامیاب امیدوار محمدنشیدجنہوں نے 45فیصدسے زائدعوامی ووٹ حاصل کیے تھے،کے علاوہ دوسرے مقام کے حامل امیدوار عبداللہ یمین اور ابراہیم انتخابی دوڑمیں باقی رہ گئے ہیں۔بیان میں بتایاگیاہے کہ سیاسی جماعتوں،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے درمیان پہلے دور کے انتخابات سے شدید اختلاف رائے پیداہوگا۔بیان میں بتایاگیاہے کہ مابقی وقت کے دوران صدروسیع ترمنصفانہ انداز میں انتخابی کاروائی کو یقینی بنانے اور ملک کو دشوار حالات سے نکالنے کی کاروائی کویقینی بنانے امن وامان اور استحکام کی بحالی کی مقدار بھرکوشش کریں گے۔فروری2012ء جبکہ ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر نشیدکاانتخابات عمل میں آیاتاتھا جس کے بعد حالات میں تبدیلی ہورہی ہے جبرودباؤپرنشیدکو مستعفی ہونے پر مجبور ہوناپڑا۔نائب صدروحیدان کے متبادل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

President Maldives Waheed withdraws from October 19 election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں